وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

جھارکھنڈ میں محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعے تلاشی اور ضبطی کی کارروائی

Posted On: 08 NOV 2022 1:47PM by PIB Delhi

4 نومبر 2022 کو محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے کوئلے کی تجارت/ نقل و حمل، سول معاہدوں پر عمل درآمد، لوہے کی کھدائی اور اسفنج آئرن کی پیداوار میں مصروف چند کاروباری گروپوں پر تلاشی اور ضبطی کی کارروائی شروع کی گئی۔ جن کی تلاشی لی گئی ان میں دو سیاسی طور پر سرگرم افراد اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔ رانچی، گوڈا، برمو، دمکا، جمشید پور، چائباسا، پٹنہ، گروگرام اور کولکتہ میں پھیلے 50 سے زائد مقامات پر تلاشی لی گئی۔

تلاشی  مہم کے نتیجے میں بڑی تعداد میں قابل اعتراض دستاویزات اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لیے گئے ہیں۔ ان شواہد کے ابتدائی تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان گروہوں نے ٹیکس چوری کے مختلف طریقوں کا سہارا لیا ہے جس میں اخراجات کو بڑھا کر دکھانا، نقدی میں قرضوں کا لین دین، نقد ادائیگی/ رسیدیں اور پیداوار کو دبانا شامل ہیں۔ تلاشی کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ غیر منقولہ جائیدادوں میں سرمایہ کاری کی گئی ہے، جس کا ماخذ مکمل طور پر واضح نہیں ہوسکا۔

تلاشی مہم سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ سول کنٹریکٹ میں مصروف گروہوں میں سے ایک باقاعدہ حساب کتاب نہیں رکھ رہا تھا۔ یہ گروپ سال کے آخر میں خام مال کی خریداری/ ذیلی ٹھیکے کے اخراجات کے غیر حقیقی لین دین کو سال کے آخر میں اپنے اخراجات میں اضافہ کر کے دکھا رہا ہے۔ ضبط کئے گئے شواہد سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ معاہدوں کو محفوظ بنانے کے لیے نقد رقم کی غیر منصفانہ ادائیگی کی گئی ہے۔

کوئلے کی تجارت/لوہے کی کھدائی وغیرہ میں مصروف دوسرے گروہ کے معاملے میں، بھاری مالیت کے خام لوہے کا بے حساب ذخیرہ پایا گیا ہے، جس کی مقدار ابھی طے نہیں کی گئی ہے۔ مذکورہ گروپ نے مکھوٹہ کمپنیوں کے ذریعے لین دین کا جال بچھاکر غیر محفوظ قرضوں اور شیئر کیپیٹل کی شکل میں اپنی بے حساب رقم بھی متعارف کرائی ہے۔ اس گروپ سے وابستہ پیشہ ور افراد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کسی بھی معاون دستاویزات کی تصدیق نہیں کی تھی اور گروپ کے اکاؤنٹنٹ کی طرف سے تیار کردہ آڈٹ رپورٹ پر بغیر کسی مستعدی کے دستخط کیے تھے۔

تلاشی کے دوران 2 کروڑ روپے سے زیادہ کی نامعلوم نقدرقم  ضبط کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 16 بینک لاکرز پر روک لگا دی گئی ہے۔ اب تک، تلاشیوں میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے بے حساب لین دین/سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-12320

 


(Release ID: 1874515) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Hindi , Telugu