ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ہوا کے معیار کی خراب صورتحال سے نمٹنے کے لیے ترمیم شدہ جی آر اے پی
Posted On:
07 NOV 2022 6:15PM by PIB Delhi
• سی اینڈ ڈی سرگرمیوں سے نکلنے والی دھول فضائی آلودگی کا ایک بڑا اور مستقل ذریعہ ہے
• سی اے کیو ایم نے این سی آر میں تمام سی اینڈ ڈی پروجیکٹوں کو مناسب تعداد میں اینٹی اسموگ گنز تعینات کرنے کا حکم دیتا ہے
نظر ثانی شدہ گریپ مرحلہ - I سے ہی سی اینڈ ڈی سائٹوں پر اینٹی اسموگ گنز استعمال کرنے کی ہدایت دیتا ہے
تعمیراتی اور مسماری (سی اینڈ ڈی) سرگرمیوں کی جگہوں سے اٹھنے والی دھول کو کم کرنے اور قومی راجدھانی کے علاقے (این سی آر) کی مجموعی ہوا کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے کارروائیوں کو تیز کرنے کے اقدام میں، این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے لیے کمیشن (سی اے کیو ایم) نے این سی آر میں تمام سی اینڈ ڈی پروجیکٹوں کو پروجیکٹ کے لیے تعمیر کے کل رقبے کے تناسب سے، مناسب تعداد میں اینٹی اسموگ گنز تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ این سی آر کے ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز (ایس پی سی بی) اور دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع میں مختلف سی اینڈ ڈی پر نصب اینٹی اسموگ گن کے مسلسل اور موثر استعمال کو یقینی بنائیں۔
کمیشن کی حالیہ قانونی ہدایت کے مطابق، تمام سی اینڈ ڈی سائٹس کو مناسب تعداد میں اینٹی اسموگ گنیں تعینات کرنی چاہئیں، جو کہ تعمیراتی علاقے کی بنیاد پر درج ذیل معیار کے مطابق ہوں:
- 5000 - 10,000 مربع میٹر کے درمیان کل تعمیراتی رقبہ کے لیے کم از کم
- 10,001 - 15,000 مربع میٹر کے درمیان کل تعمیراتی رقبہ کے لیے کم از کم
- 15,001 - 20,000 مربع میٹر کے درمیان کل تعمیراتی رقبہ کے لیے کم از کم
- 20,000 مربع میٹر سے اوپر کے کل تعمیراتی علاقے کے لیے کم از کم
تعمیراتی اور مسماری سرگرمیوں کی دھول فضائی آلودگی کا ایک بڑا اور مستقل ذریعہ ہے اور این سی آر میں پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 کی سطحوں میں اضافے میں منفی تعاون دیتی ہے۔ سی اینڈ ڈی سائٹس سے نکلنے والی دھول کی بڑی مقدار کو کم کرنے کے لیے ٹریٹ شدہ پانی کا استعمال اینٹی سموگ گنز، اسپرنکلر وغیرہ کے ذریعے تجویز کردہ ویٹ اسپریشن، ونڈ بروکرز، ڈسٹ بیریئر اسکرینز، تعمیراتی مواد کو ڈھانپنا اور سی اینڈ ڈی کے ملبے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا، ڈھکی ہوئی گاڑیوں میں نقل و حمل سمیت کچھ ایسے اقدامات ہیں جن کی پیروی این سی آر میں فضائی آلودگی کو روکنے کے لئے بنیادی طور پر این سی آر میں سی اینڈ ڈی منصوبوں کے ذریعے کی جانی ہے۔
این سی آر میں فضائی آلودگی کو روکنے کے لیے جامع پالیسی جو جولائی، 2022 میں کمیشن کی طرف سے تیار کی گئی تھی، دھول کو کم کرنے کے لیے سی اینڈ ڈی سرگرمیوں کے انتظام کے لیے، سی اینڈ ڈی پروجیکٹ سائٹس میں مناسب تعداد میں اینٹی سموگ گنز کی تعیناتی بھی طے کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، نظرثانی شدہ گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان(جی آر اے پی) منفی ہوا کے معیار کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جو عام طور پر پورے این سی آر میں سردیوں کے موسم میں ہوتا ہے، تعمیراتی مقامات پر اینٹی سموگ گن کے استعمال کے لیے رہنما اصولوں کو نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔
*****
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-12300
(Release ID: 1874410)
Visitor Counter : 208