صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر صدر جمہوریہ کی مبارکباد

Posted On: 07 NOV 2022 8:24PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ”گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے مقدس موقع پر، میں تمام ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں بالخصوص سکھ برادری کے بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔“

گرو نانک دیو جی نے ’ایک اومکار‘ کا پیغام پھیلایا جس کا مطلب ہے کہ خدا ایک ہے اور ہر جگہ موجود ہے۔ انھوں نے ہمیں محبت، اتحاد اور بھائی چارے پر عمل کرنے کی ترغیب دی۔ ہمیں ”جپ جی صاحب“ کی تعلیمات سے سچائی، قربانی اور اخلاقیات جیسی ابدی اقدار کو اپنانا چاہیے۔ ’کرت کرو‘ اور ’وند چھاکو‘ کے پیغامات ہمیں ایمانداری کے ساتھ جینے اور دستیاب وسائل کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ گرو نانک دیو جی نے عاجزی اور انسانیت کی خدمت کا پیغام بھی دیا۔ ان کی تعلیمات امن اور خوشحالی کی طرف ہماری رہنمائی کریں گی۔

اس پر مسرت موقع پر آئیے ہم ان کی تعلیمات کو اپنائیں اور انسانیت کی بھلائی کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔

 

ہندی میں صدر جمہوریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 12307


(Release ID: 1874355) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi