وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے افّی 53کی تیاریوں کا جائزہ لیا
فیسٹول کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام شراکتداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: وزیرمملکت
پاناجی، 7 نومبر 2022
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا (افّی) کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے مختلف تقاریب کے مقامات کا دورہ کیا اور انہیں جلد از جلد فعال بنانے پر زور دیا۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت کےسکریٹری، ، اپوروا چندرا، ڈائریکٹر جنرل (مغربی زون)، وزارت اطلاعات و نشریات مونیدیپا مکھرجی، منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) رویندر بھاکر، جوائنٹ سکریٹری (فلم) پرتھول کمار، وزارت اطلاعات اور براڈکاسٹنگ، گوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم ویر سنگھ بشنوئی، حکومت گوا میں اطلاعات اور تعلقات عامہ کے سکریٹری،سبھاش چندرا، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا سویتیکا سچن اور دیگر عہدیدار اس میٹنگ میں موجود تھے۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-07at5.09.32PMBWIF.jpeg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-07at5.09.32PMBWIF.jpeg)
مرکزی وزیر ڈاکٹر ایل مروگن نے افّی میں ہونے والے مختلف پروگراموں جیسے فلم بازار اور ریاستی پویلین کے لیے تیار کیے جانے والے مقامات کا دورہ کیا۔ چونکہ مقامات ابھی بھی تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں، اس لئےوزیرموصوف نے زور دیا کہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ مقامات کے دورے کے بعد، وزیر موصوف نے افّی 53کے انعقاد اور انتظام میں شامل مختلف تنظیموں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ اپنی پوری کوششیں کریں اور مل کر کام کریں تاکہ میلے کا انعقاد بہترین طریقے سے کیا جا سکے۔ انہوں نے گوا کی خوشیو سرشاری نیز جشن کے فطری جذبے سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا تاکہ افّی کو ایک نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-07at5.09.31PMEAR5.jpeg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-07at5.09.31PMEAR5.jpeg)
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری اپوروا چندرا نے اس بات پر زور دیا کہ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ مندوبین اور فلمی شخصیات دونوں کو افّی 53 میں خوشگوار تجربہ حاصل ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ویب سائٹ اور موبائل ایپ دونوں کو جلد تیار کر لیا جائے، تاکہ مندوبین فیسٹول کا بہترین تجربہ حاصل کر سکیں۔
این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹررویندر بھاکر نے اس افّی کو متعارف کرائے جانے والے مختلف نئے فیچرز کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس ایڈیشن میں، دیگر سابقہ کسی بھی ایڈیشن کے مقابلے میں، قومی اور بین الاقوامی دونوں طرح کی فلمی شخصیات کی ایک بڑی تعدادشرکت کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ نظام الاوقات اور منصوبہ بندی اچھی طرح سے جاری ہے اور تفصیلی شیڈول بہت جلد مندوبین کو فراہم کر دیا جائے گا۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-07at5.09.31PM(1)7QUY.jpeg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-07at5.09.31PM(1)7QUY.jpeg)
گوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس، اوم ویر سنگھ بشنوئی نے فلمی شخصیات اور مندوبین دونوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مختلف حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خوشی اور تقریبات کے عمومی ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے حفاظت کے تقاضوں کو متوازن کرنے کی ضرورت کی نشاندہی کی۔
*****
U.No.12297
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1874353)
Visitor Counter : 182