وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ہندوستانی بحریہ کے سونار سسٹمز کے لئے ٹیسٹنگ اور تعین ِ قدر کی سہولت کا آغاز کیا گیا
صوتی خصوصیات اور تعین قدر کی سہولت کے لیے سب مرسیبل پلیٹ فارم کا ہل ماڈیول این پی او ایل ، کوچی میں آپریشنل ہو گیا
Posted On:
07 NOV 2022 6:06PM by PIB Delhi
’آتم نربھر بھارت‘ اور ہندوستان کے ’میک ان انڈیا‘ کے عزم کو تحریک دیتے ہوئے، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے نیول فزیکل اینڈ اوشیانوگرافک لیبارٹری (این پی او ایل) ، کوچی میں حال ہی میں صوتی خصوصیات اور تعین قدر کےلئے سب مرسیبل پلیٹ فارم (اسپیس) سہولت کے ہل ماڈیول کا آغاز کیا۔ یہ بحری جہازوں، آبدوزوں اور ہیلی کاپٹروں سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ہندوستانی بحریہ کے استعمال کے لیے تیار کئے گئے سونار سسٹمز کے واسطے ایک جدید ترین جانچ اور تعین قدر کی سہولت ہے۔
اسپیس سہولت این پی او ایل کے پیش کئے گئے تصوراتی ڈیزائن اور ضروریات پر مبنی ہے اور اسے میسرز ایل اینڈ ٹی شپ بلڈنگ، چنئی نے تیار کیا ہے۔ یہ بنیادی طور پر سونار سسٹمز کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے فوری تعیناتی اور سائنسی پیکجوں جس سے سینسر اور ٹرانسڈیوسرز کی آسانی سے بحالی ہوسکے گی۔
اسپیس دنیا میں ایک قسم کی سہولت ہے۔ اس سہولت کی انفرادیت خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے سب مرسیبل پلیٹ فارم میں ہے، جسے ہم تال میل کے ساتھ چلنے والی ونچوں کی ایک سیریز کا استعمال کرتے ہوئے 100 میٹر کی گہرائی تک نیچے لے جاسکتے ہیں۔ پلیٹ فارم کا ڈیزائن اور تیاری انڈین رجسٹر آف شپنگ اور جہاز کی درجہ بندی کرنے والی اتھارٹی کی تمام قانونی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور کیرالہ ان لینڈ ویسل رولز کے مطابق معائنہ اور رجسٹریشن کے معیار پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-12302
(Release ID: 1874340)
Visitor Counter : 159