کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے برآمدات کی فروغ کی کونسلوں اور صنعتی اداروں کے ساتھ برآمدات پر جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
وزیر تجارت نے ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں کو برآمدات کی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنے کی تلقین کی
انہو ں نے ہندوستانی صنعت پر زور دیکر کہا کہ وہ ہم آہنگی پیدا کرنے اور قوم پرستی کے جذبے کے ساتھ ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دیں
انہو ں نے برآمد کنندگان پر زور دیاکہ وہ چیلنج کے وقت میں عالمی منڈیوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں
Posted On:
07 NOV 2022 5:53PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت، صارفین کےامور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں ایکسپورٹ پروموشن کونسل اور صنعتی اداروں کے ساتھ برآمدات میں شعبہ جاتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش، محکمہ تجارت کے سکریٹری جناب سنیل برتوال، ٹیکسٹائل کی سکریٹری محترمہ رچنا شاہ، ایکسپورٹ پروموشن کونسلز، انڈسٹری ایسوسی ایشنوں کے نمائندگان اور صنعت اوراندرونی تجارت کی فروغ کے محکمے(ڈی پی آئی آئی ٹی)، محکمہ تجارت اور دیگر محکموں کے سینئر افسران جائزہ اجلاس میں موجود تھے۔
وزیر موصوف نے برآمدات کو فروغ دینے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ برآمدات کو فعال طور پر آگے بڑھائیں اور گزشتہ سال ریکارڈ کی گئی صحت مند ترقی کی رفتار کو برقرار رکھیں۔
جناب گوئل نے مختلف شعبہ جاتی لیڈروں سے کہا کہ وہ کچھ ممالک کی طرف سے خالی کی گئی جگہوں پر کنٹرول کرکے، عالمی تجارت میں آنے والی رکاوٹوں کو اپنے حق میں استعمال کریں۔ انہوں نے ہندوستانی صنعت سے کہا کہ وہ ہم آہنگی پیدا کرنے اور قوم پرستی کے جذبے سے ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔
انہوں نے صنعت سے کہا کہ وہ برآمداتی منڈیوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں خواہ ان قلیل مدتی چیلنجوں کو پورا کرنے کے لیے، چاہے انہیں اپنی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے اپنے قیمتوں کے ڈھانچے میں عارضی تبدیلیاں ہی کیوں نہ کرنی پڑیں۔
وزیر تجارت نے حکام سے یہ بھی کہا کہ وہ ہندوستانی برآمدات کے مواقع کے شعبوں کا پتہ لگانے کے لیے شعبوں، اشیاء اور منڈیوں کی بنیاد پر برآمداتی اعدادوشمار کا تجزیہ کریں۔ وزیر موصوف نے حکومت کے ساتھ برآمدات کو فروغ دینے والے اداروں اور صنعتی اداروں کے درمیان رابطے کے کھلے ذرائع پر زور دیا تاکہ درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔
کامرس کے محکمہ کے سکریٹری جناب سنیل بارٹوال نے جائزہ میٹنگ میں افتتاحی کلمات کہے اور برآمدات کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کی وضاحت کی۔ غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹر جنرل، جناب سنتوش سارنگی نے تازہ ترین برآمداتی رجحانات اور امکانات پر ایک پریزنٹیشن دی۔
*****
U.No.12296
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1874339)
Visitor Counter : 117