جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

  نئی اور قابل تجدید توانائی  کی وزارت نے نیشنل بائیو انرجی پروگرام کو مشتہر  کیا


نیشنل بائیو انرجی پروگرام مالی سال 2022-2021 سے2026-2025  تک جاری رہے گا

پروگرام کو دو مرحلوں میں نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے

پروگرام کے فیزI- کو 858 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ منظور کیا گیا ہے

Posted On: 07 NOV 2022 1:16PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت(ایم این آر ای) ، حکومت ہند نے 2 نومبر 2022 کو قومی حیاتیاتی  توانائی   پروگرام کو  مشتہر کیا ہے۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت( ایم این آر ای ) نے مالی سال  2022-2021 سے 2026-2025 تک کی مدت کے لیے قومی بایو انرجی پروگرام کو جاری رکھا ہے۔ پروگرام کو دو مرحلوں میں نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پروگرام کے پہلے مرحلے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بجٹ کے لئے   858 کروڑ روپے  مختص کئے گئے ہیں۔

نیشنل بائیو انرجی پروگرام درج ذیل ذیلی اسکیموں پر مشتمل ہوگا:

  1. کچرے سے توانائی پروگرام  (شہری، صنعتی اور زرعی فضلہ / باقیات سے توانائی پر پروگرام) بڑے بائیو گیس، بائیو سی این جی اور پاور پلانٹس (ایم ایس ڈبلیو ٹو پاور پروجیکٹس کو چھوڑ کر) کے قیام میں مدد کے لیے۔
  2. بائیو ماس پروگرام (بجلی کی پیداوار اور نان بیگاس پر مبنی  بجلی پیدا کرنے والے  پروجیکٹس میں استعمال کے لیے چھروں اور بریکیٹس کے  تیار کرنے میں  مدد کے لیے صنعتوں میں بائیو ماس (نان بیگاس) پر مبنی کوجنریشن کے فروغ اور بریکیٹس اور پیلٹس کی تیاری میں معاونت کے لیے اسکیم۔
  3. دیہی علاقوں میں انفرادی کنبوں کے لئے  اور درمیانے سائز کے بائیو گیس کے قیام میں مدد کے لیے بایوگیس پروگرام۔

 پروگرام کے رہنما خطوط https://mnre.gov.in/ پر دستیاب ہیں۔

توانائی کی دریافت کے لیے ملک میں موجود بھاری اضافی بایو ماس، مویشیوں کے گوبر، صنعتی اور شہری بائیو ویسٹ کو استعمال کرنے کے لیے،   ایم این آر ای 1980کی دہائی سے ہندوستان میں بائیو انرجی کو فروغ دے رہا ہے۔ ایم این آر ای کی طرف سے ایک بڑی مدد جو  فراہم کی گئی وہ  مرکزی مالی اعانت ہے جو بائیو انرجی پروجیکٹس جیسے بایوگیس، بایو سی این جی، شہری، صنعتی اور زرعی فضلہ / باقیات سے ان کی سرمایہ لاگت / قرض پر سود کو کم کرنے کے لیے فراہم کی گئی ہے اور  اس سے پروجیکٹ کی  نتیجہ خیزی میں اضافہ ہوتا ہے۔

*************

 

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.12288



(Release ID: 1874228) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu