وزارات ثقافت
کرتویہ پتھ میں راجہ رام موہن رائے کی زندگی پر مبنی رقص ڈرامہ کی 2 روزہ شاندار کارکردگی آج اختتام پذیر ہوئی
Posted On:
06 NOV 2022 8:48PM by PIB Delhi
خصوصیات :
- ناری سمان کے موضوع پر مبنی ڈانس ڈرامہ بعنوان ’یگ پوروش راجہ رام موہن رائے‘آج اختتام پذیر ہوا۔
- پرزنٹیشن بھی اس مہم کا حصہ تھی جس کے تحت ہر ہفتے سینٹرل وسٹا میں ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
- یہ تقریب راجہ رام موہن رائے کے 250 ویں یوم پیدائش کی سال بھر کی تقریبات کا بھی حصہ تھی۔
راجہ رام موہن رائےجنہیں جدید بھارتی معاشرے کا بانی کہا جاتا ہے، کی زندگی پر مبنی دو روزہ دلکش اور شاندار رقص ڈرامہ آج اختتام پذیر ہوا۔ رقص ڈرامہ کا یہ دو روزہ پروگرام آج کرتویہ پتھ اور انڈیا گیٹ (سنٹرل وسٹا) میں منعقد کیا گیا تھا، جو 'یگ پوروش راجہ رام موہن رائے' کے عنوان سے یہ 'ناری سمان' کے موضوع پر مبنی تھا اور جس کا اہتمام ثقافت کی وزارت راجہ رام موہن رائے لائبریری فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا جارہا ہے۔
رقص ڈرامہ نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور سامعین کرداروں کی کارکردگی اور رنگا رنگ پیشکش سے لطف اندوز ہوئے۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، راجہ رام موہن رائے کے 250 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 22 مئی 2022 کو بھارتی حکومت کی ثقافت کی وزارت کی طرف سے ایک سال طویل جشن کا آغاز کیا گیا ہے۔
یہ سمعی اور بصری پرزنٹیشن بھی اس مہم کا حصہ ہے جس کے تحت معروف کوریوگرافر نیلے سینگپتا کی طرف سے ہدایت میں ہر ہفتے سینٹرل وسٹا میں ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
راجہ رام موہن رائے کی زندگی پر مبنی رقص ڈرامہ نے سامعین کو ان کے عظیم کاموں، اعلیٰ نظریات اور زندگی کے فلسفے سے نزدیک سے روشناس کرایا۔ رقص ڈرامہ کا یہ پروگرام شام 6.00 بجے شروع ہوا اور اس پروگرام میں داخلہ سب کے لیے بالکل مفت تھا۔

22 مئی 1772 کو رادھا نگر، بنگال میں پیدا ہونے والے راجہ رام موہن رائے نے بھارت کی مذہبی، سماجی اور سیاسی اصلاحات میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ برہمو سماج کے بانی تھے اور انہوں نے ہمیشہ جدید اور سائنسی نقطہ نظر کو فروغ دیا۔
*************
ش ح ۔ ش ر، ع ر
U. No.12285
(Release ID: 1874219)
Visitor Counter : 179