نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے سبھی سے قدرتی وسائل کے مؤثر اور منصفانہ استعمال کی اپیل کی
نائب صدر جمہوریہ نے بین ریاستی آبی تنازعات کو حل کرنے کے لیے فعال اقدامات پر زور دیا
نائب صدر جمہوریہ نے آج ساتویں انڈیا واٹر ویک کے اختتامی تقریب سے خطاب کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 NOV 2022 8:32PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھر نے آج اپنے قدرتی وسائل کے مؤثر اور معقول استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ہندوستانی آئین قدرتی وسائل کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ کرتا ہے، انھوں نے انسانوں کے ذریعہ فطرت کے بے جا استحصال پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کسی کی معاشی طاقت کو اس کے وسائل جیسے پانی، بجلی، پیٹرول یا گیس کے استعمال سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔
آج گریٹ نوئیڈا میں ساتویں انڈیا واٹر ویک کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر نے ہندوستانی ثقافت اور دیہی ماحولیاتی نظام میں تالابوں اور روایتی آبی ذخائر کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ”ان آبی ذخائر کو دوبارہ بنانے کے لیے سب کچھ کرنے“ کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر جناب دھنکھر نے بین ریاستی آبی تنازعات کو وفاقیت کی حقیقی روح کے مطابق حل کرنے کے لیے فعال اقدام کرنے پر بھی زور دیا۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ”یہ تنازعات کسی کے حق میں نہیں ہیں اور ملک اور عوام کے مفادات کے خلاف ہیں۔“
ساتویں انڈیا واٹر ویک کو شاندار کامیاب بنانے کے لیے وزارت جل شکتی اور اس سے وابستہ تنظیم کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف مختلف عصری مسائل پر بات چیت کرنے کے لیے صحیح پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں بلکہ عام لوگوں کو قدرتی وسائل سے باخبر رہنے اور ان کا تحفظ کرنے کی ترغیب بھی دیتی ہیں۔
جناب نریندر سنگھ تومر، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، جل شکتی کے وزیر، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل، جل شکتی کے وزیر مملکت، جناب سوتنتر دیو سنگھ، جل شکتی کے وزیر، اتر پردیش حکومت، جناب پنکج کمار، سکریٹری، DoWR، RD&GR، محترمہ دیباشری مکھرجی، خصوصی سکریٹری، DoWR، RD&GR، ہندوستان اور بیرون ملک سے مندوبین، علاقے کے عوامی نمائندے اور دیگر نے اس تقریب میں شرکت کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
05-11-2022
U: 12240
(ریلیز آئی ڈی: 1874051)
وزیٹر کاؤنٹر : 129