بھارتی چناؤ کمیشن
اڈیشہ، راجستھان، بہار، اتر پردیش اور چھتیس گڑھ میں ایک ایک کے حساب سے پانچ (5) اسمبلی حلقوں اور اتر پردیش کے ایک (1) پارلیمانی حلقے میں ضمنی انتخابات کا شیڈول
Posted On:
05 NOV 2022 11:37AM by PIB Delhi
الیکشن کمیشن نے اتر پردیش، اڈیشہ، راجستھان، بہار اور چھتیس گڑھ کے مندرجہ ذیل پارلیمانی اور اسمبلی حلقوں میں خالی اسامیاں پُر کرنے کے لئے ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نمبر شمار
|
ریاست کا نام
|
پارلیمانی حلقہ نمبر اور نام
|
.1
|
اترپردیش
|
اکیس (21)، مین پوری (پارلیمانی حلقہ)
|
نمبر شمار
|
ریاست کا نام
|
اسمبلی حلقہ نمبر اور نام
|
1
|
اڈیشہ
|
01-پدم پور
|
2
|
راجستھان
|
21-سردار شہر
|
3
|
بہار
|
93-کرہانی
|
4
|
چھتیس گڑھ
|
80-بھانوپرتاپ پور (ایس ٹی)
|
5
|
اترپردیش
|
37-رام پور
|
ضمنی الیکشن کا شیڈول حسبِ ذیل ہے:
اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کا شیڈول
|
پول ایونٹس
|
شیڈول
|
گزٹ نوٹیفکیشن کے اجراء کی تاریخ
|
10 نومبر 2022 (جمعرات)
|
نامزدگی کی آخری تاریخ
|
17 نومبر 2022 (جمعرات)
|
نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کی تاریخ
|
18 نومبر 2022 (جمعہ)
|
امیدواری کی واپسی کی آخری تاریخ
|
21 نومبر 2022 (پیر)
|
پولنگ کی تاریخ
|
5 دسمبر 2022 (پیر)
|
گنتی کی تاریخ
|
8 دسمبر 2022 (جمعرات)
|
الیکشن مکمل ہونے سے پہلے کی تاریخ
|
۔10 دسمبر 2022(ہفتہ)
|
انتخابی فہرستیں
مذکورہ بالا پارلیمانی/اسمبلی حلقوں کے لئے انتخابی فہرستیں حتمی طور پر 5 جنوری 2022 کو شائع کر دی گئی ہیں جن کی اہلیت کی تاریخیں 01.01.2022 سے ان انتخابات کے لئے نامزدگیوں کی تازہ کاری کی آخری تاریخ تک ہیں۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) اور وی وی پیٹز
کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ضمنی انتخابات میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹیز کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ کافی تعداد میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹیز دستیاب کرائے گئے ہیں اور ان مشینوں کی مدد سے انتخابات کو آسانی سے منعقد کرنے کو یقینی بنانے کے تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔
ووٹروں کی شناخت
انتخابی با تصویر شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) کسی ووٹر کی شناخت کا اہم دستاویز ہوگا۔ باوجودیکہ درج ذیل شناختی دستاویزات میں سے کوئی بھی پولنگ اسٹیشن پر دکھایا جا سکتا ہے:
آدھار کارڈ،
منریگا جاب کارڈ،
بینک/پوسٹ آفس کی طرف سے جاری کردہ با تصویر پاس بک،
وزارت محنت کی اسکیم کے تحت جاری کردہ ہیلتھ انشورنس اسمارٹ کارڈ،
ڈرائیونگ لائسنس،
پین کارڈ،
این پی آر کے تحت آر جی آئی کی طرف سے جاری کردہ اسمارٹ کارڈ،
ہندوستانی پاسپورٹ،
تصویر کے ساتھ پنشن دستاویز،
مرکزی/ریاستی حکومت/ سرکاری زمرے کے اداروں/پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کی طرف سےملازمین کو جاری کردہ با تصویر سروس شناختی کارڈ اور
پارلیمانی اراکین/اسمبلی اراکین/ایم ایل سیز کو جاری کردہ سرکاری شناختی کارڈ۔
حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کا جاری کردہ منفرد معذوری آئی ڈی (یو ڈی آئی ڈی) کارڈ۔
معیاری ضابطہ اخلاق
معیاری ضابطہ اخلاق اُس ضلع (اضلاع) میں فوری طور پر نافذ ہو جائے گا۔
جہاں زیرِ انتخابات الیکشن پارلیمانی/ اسمبلی حلقے کا پورا یا کوئی حصہ شامل ہے۔ یہ
جزوی ترمیم سے مشروط ہے جسے کمیشن کی ہدایات نمبر 437/6/1NST/2016 - سی سی ایس، مورخہ 29 جون 2017 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ یہ (کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے)۔
مجرمانہ ماضی سے متعلق معلومات
مجرمانہ ماضی رکھنے والے امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران تین مواقع پر اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلوں کے ذریعے اس حوالے سے معلومات عام کرنے کی ضرورت ہے۔
ایک سیاسی جماعت جو مجرمانہ ماضی رکھنے والے امیدواروں کو کھڑا کرتی ہے اُس کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے امیدواروں کے مجرمانہ پس منظر کے بارے میں معلومات اپنی ویب سائٹ اور اخبارات اور ٹیلی ویژن چینلز پر تین مواقع پر شائع کرائیں۔
کمیشن نے اپنا خط نمبر 3/4/2019/ایس ڈی آڑ/جلد چہارم مورخہ 16 ستمبر 2020 کے تحت ہدایت کی ہے کہ متعینہ مدت کا فیصلہ تین بلاکس کے ساتھ مندرجہ ذیل طریقے سے کیا جائے گا تاکہ ووٹروں کو ایسے امیدواروں کے ماضی کے بارے میں جاننے کے لئے کافی وقت ملے:
واپسی کے اولین 4 دنوں کے اندر۔
اگلے 5 ویں سے 8 ویں دنوں کے درمیان۔
نویں دن سے مہم کے آخری دن تک یعنی (پولنگ کی تاریخ سے دو دن پہلے تک )
مثال: (اگر دستبرداری کی آخری تاریخ مہینے کی 10 تاریخ ہے اور رائے دہندگی مہینے کی 24 تاریخ کو ہے تو اعلان کی اولین اشاعت مہینے کی 11 اور 14 تاریخ کے درمیان کی جائے، دوسری اور تیسری اشاعت بالترتیب 15 اور 18 اور 19 اور 22 تاریخکے درمیان ہوگی)۔
یہ ضرورت 2015 کی رٹ پٹیشن (سی) نمبر 784 (لوک پرہاری بمقابلہ یونین آف انڈیا اور دیگر) اور رٹ پٹیشن (سول) نمبر 536 آف 2011 (پبلک انٹرسٹ فاونڈیشن و دیگر. بمقابلہ ہند یونین اور دیگر) میں معزز سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہے۔
یہ معلومات ’اپنے امیدواروں کو جانیں‘ عنوان والے ایک ایپ پر بھی دستیاب ہوگی۔
6. ضمنی الیکشن کے دوران متعلق بہ کوویڈ انتظامات
ملک بھر میں کوویڈ کی صورتحال میں مجموعی بہتری کے اور این ڈی ایم اے/ایس ڈی ایم اے کی طرف سے ڈی ایم ایکٹ کے تحت پابندی والے اقدام کو واپس لینے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومتِ ہند کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کیا جائے۔ ضمنی انتخاب کے عمل کے دوران پانچ گنا حکمت عملی پر توجہ مرکوز رکھی جائے گییعنی ٹیسٹ-ٹریک-ٹریٹ-ویکسینیشن اور کوویڈ کے مناسب رویے کی پابندی۔ ضلعی مشینری کو مؤثر طریقے سے کوویڈ کی صورتحال کی نگرانی کرنی چاہئے اور مطلوبہ قانونی/انتظامی اصولوں کو تجویز کرتے ہوئے کوویڈ کیلئے مناسب رویے کے اصولوں کو نافذ کرنا چاہئے۔
کمیشن نے اکتوبر میں 14.10.2022 کو کوویڈ رہنما خطوط جاری کئے ہیں جو کمیشن کی ویب سائٹ
https://eci.gov.in/files/file/14492-covid-guidelines-for-general-electionbye-elections-to-legislative-assemblies-reg/
پر دستیاب ہیں۔ انتخابات کے دوران ان پرعمل کیا جائے گا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1873949)
Visitor Counter : 199