امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے لازمی بی آئی ایس معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھریلو پریشر کُکر فروخت کرنے پر کلاؤڈ ٹیل کے خلاف حکم نامہ جاری کیا


سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے کلاؤڈٹیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کو فروخت کردہ 1,033 ایسے پریشر کُکروں کو واپس منگوا کر ان کی قیمتیں واپس کرے اور 45 دنوں میں تعمیل کی رپورٹ جمع کرائے

کلاوڈ ٹیل نے کوالیٹی کنٹرول آرڈر کی خلاف ورزی اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پریشر ککروں کی فروخت پر 1,00,000 روپے کا جرمانہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے

Posted On: 05 NOV 2022 1:11PM by PIB Delhi

چیف کمشنر محترمہ نیدھی کھرے کی سربراہی میں سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے کلاؤڈ ٹیل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف گھریلو پریشر ککروں کی فروخت کے ذریعے صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی اور غیر منصفانہ تجارتی عمل کے لئے  گھریلو پریشر ککر (کوالیٹی معیار) کے مطابق مقرر کردہ لازمی معیارات  آرڈر 2020کی خلاف ورزی کرنے پر حکم نامہ جاری کیا ہے۔

سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے اپنے ای کامرس پلیٹ فارمز پر لازمی معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھریلو پریشر کُکروں کی فروخت کے لئے ای کامرس پلیٹ فارمز کے خلاف از خود کارروائی شروع کی۔ سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز بشمول امیزن، فلپ کارٹ، پے ٹی ایم مال، شاپ کلوز اور اسنیپ ڈیل کے ساتھ ساتھ ان پلیٹ فارموں پر رجسٹرڈ فروخت کنندگان کو نوٹس جاری کیا تھا۔

کلاؤڈ ٹیل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ پریشر ’’ایمیزون بیسک اسٹینلیس اسٹیل آؤٹر لِڈ پریشر کُکر،  4 لیٹر‘‘ کا فروخت کنندہ ہے جو (سیٹی بجا کر پریشر الرٹ نہیں دیتا)۔

پریشر ککر کو یو آر ایل

 

https://www.amazon.in/AmazonBasics-Stainless-Steel-Pressure-Cooker/dp/B071G5KNXK.

 

کے ذریعہ ایمیزون ای کامرس پلیٹ فارم پر صارفین کو فروخت کے لئے پیش کیا جا رہا تھا۔

کلاوڈ ٹیل نے سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی  کوجواب دیا تھا کہ کوالیٹی کنٹرول آرڈر کے نافذ ہونے کے بعد اس نے پریشر کُکروں کی درآمد معطل کر دی تھی۔ سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی کے ذریعہ مشاہدہ کیا گیا کہ اگرچہ درآمد معطل کردی گئی تھی لیکن کمپنی نے صارفین کو ایسے پریشر کُکروں کی فروخت نہیں روکی تھی۔ درحقیقت اس عرضی نے واضح طور پر اشارہ کیا کہ کوالیٹی کنٹرول آرڈر سے آگاہ ہونے کے باوجود کمپنی بدستور بڑے پیمانے پر صارفین کو ایسے پریشر کُکر فروخت کر رہی تھی۔ کوالیٹی کنٹرول آرڈر کے نوٹیفکیشن کے بعد کلاوڈ ٹیل کے ذریعے امیزن ای کامرس پلیٹ فارم پر لازمی معیار پر پورا نہ اُترنے والے پریشر ککر کے کل 1,033 یونٹ فروخت کئے گئے۔

آرڈر میں سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے کلاؤڈ ٹیل کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فروخت شدہ پریشر ککر کے 1,033 یونٹوں کو واپس منگوا لے اور واپس منگوائے گئے پریشر ککروں کی قیمتوں کو صارفین کو ادا کرے اور 45 دنوں کے اندر تعمیل رپورٹ جمع کرے۔ کمپنی کو یہ بھی ہدایتکی گئی کہ وہ کوالیٹی کنٹرول آرڈر کے تحت مقرر کردہ لازمی معیارات کی خلاف ورزی اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صارفین کو گھریلو پریشر کُکر فروخت کرنے پر 1,00,000 روپے کا جرمانہ ادا کرے۔

کوالیٹی کنٹرول آرڈر کی طرف سے لازمی معیارات کی خلاف ورزی نہ صرف عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ صارفین کو جانی نقصان سمیت شدید خسارے کا شکار بنا سکتی ہے۔ خاص طور پر گھریلو پریشر کُکر کے معاملے میںیہ تشویش کا ایک اہم سبب ہے کونکہ کہ ایک گھریلو سامان ہے اور یہ زیادہ تر گھروں میں گھر کے لوگوں کے قریب موجود ہوتا ہے۔

سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی  نے ایکٹ کے سیکشن 18(2)(جے) کے تحت ایک سے زائد حفاظتی نوٹس بھی جاری کئے ہیں تاکہ صارفین کو ایسی اشیا خریدنے سے خبردار کیا جا سکے جو درست آئی ایس آئی مارک نہیں رکھتے اور لازمی بی آئی ایس معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ پہلا سیفٹی نوٹس ہیلمٹ، پریشر کُکر اور کوکنگ گیس سلنڈر کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا۔ دوسرا سیفٹی نوٹس گھریلو سامان کے حوالے سے جاری کیا گیا جن میں پانی میں ڈبونے والا الیکٹرک واٹر ہیٹر، سلائی مشین، مائیکرو ویو اووین، ایل پی جیوالےگھریلو گیس کے چولہے وغیرہ شامل ہیں۔

سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی  کی طرف سےملک میں صارفین کے تحفظ کے منظر نامے کی مسلسل نگرانی کی جا  رہی ہے۔ حال ہی میں سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی  نے تمام ای کامرس پلیٹ فارمز کو آیورویدک، سدھا اور یونانی ادویات کی فروخت کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جو منشیات کے شیڈول ای(1) میں درج اجزاء پر مشتمل ہیں۔ اس کے علاوہ کاسمیٹکس کے ضابطے بنائے گئے ہیں جو اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ ایسی ادویات کی فروخت یا فروخت کی سہولت صرف اس وقت کی جائے گی جب رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر کا درست نسخہ صارف کے پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا جائے۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1873948) Visitor Counter : 107