ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر پی ایف کی، زیر التوا وارنٹوں کی تعمیل کے لئے  ملک بھر میں  یکم اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک ایک ماہ طویل مہم


 مہم کے دوران 289 معاملوں میں ملوث 319 قصوروار کو ، جو قانونی کارروائی سے بچ رہے تھے،  گرفتار  کرکے متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا گیا۔

اس میں 52 قصوروار ایسے شامل ہیں جو گذشتہ 10 سے 15 برسوں سے فرار تھے

Posted On: 04 NOV 2022 3:55PM by PIB Delhi

ریلوے   کے تحفظ سے متعلق دستہ (آر پی ایف) کو  ریلوے املاک کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور اسے یقینی بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریلوے املاک کی چوری کے  معاملے آر پی ایف کے ذریعےآر پی (یو پی) ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کئے جاتے ہیں اور پوچھ تاچھ کی جاتی ہےْ؛ اس کے بعد چوری کی گئی ریلوے کی املاک کا پتہ لگانا، اس کی بازیافت کرنا اور مجرموں کی گرفتاری کی جاتی ہے/ مقدمہ چلایا جاتا ہےْ۔   آر پی ایف نے ریلوے ایکٹ 1989 کے تحت  مقدمہ چلانے کی کارروائی بھی شروع کی ہے۔ جانچ  اور تحقیقات کے دوران ، گرفتاری سے بچنے والے مجرموں/ ملزموں کے خلاف ذیلی عدالتوں  سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جاتے ہیں اور انھیں عدالت کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔ وارنٹ کی تعمیل یا نامزد ملزم  کی گرفتاری میں تاخیر  سے ، معاملوں  کا نمٹارہ کرنے میں  تاخیر ہوتی ہے، جس سے عدالتوں اور  قانون  نافذ کرانے والی ایجنسیوں پر اضافی بوجھ پڑتا ہے اور انصاف کے تئیں  انتظامیہ پر  نامناسب اثر پڑتا ہے۔ وارنٹ کی جلد تعمیل کو یقینی بنانے اور مفرور/ مجرمان کو  عدالتوں کے سامنے پیش کرنے کے لئے،  بھارتی ریلوے میں وارنٹ کی تعمیل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ،   ملک بھر میں  یکم اکتوبر2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک ایک ماہ طویل مہم چلائی گئی۔

مہم کے دوران 289 معاملوں میں ملوث 319 مجرموں کو، جو قانونی کارروائی سے بچ رہے تھے، گرفتار کیا گیا اور متعلقہ عدالتوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ ان میں 52 مجرم ایسے بھی تھے، جو پچھلے 10 سے 15 برسوں سے فرار تھے۔

آر پی ایف کی علاقائی انتظامیہ، مستقبل میں بھی  اسی   جذبےکے ساتھ  وارنٹ کی  تعمیل کے عمل کو جاری رکھے گی۔

 

*****

 

ش ح۔ ن ر 

U NO: 12238


(Release ID: 1873922) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu