سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پونے میں سمبیوسس یونیورسٹی ہسپتال اور ریسرچ سنٹر میں میٹابولک اینڈ اینڈوکرائن ڈس آرڈرز مرکز کا افتتاح کیا
ڈاکٹر جتیندر سنگھ، ایک مشہور ذیابیطس کے ماہر کا کہنا ہے، طرز زندگی کا انتظام ٹائپ 1 ذیابیطس کو منظم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
Posted On:
04 NOV 2022 5:09PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج پونے میں سمبیوسس یونیورسٹی ہسپتال اور ریسرچ مرکز میں میٹابولک اور اینڈوکرائن ڈس آرڈرز کے مرکز کا افتتاح کیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جو کہ ایک مشہور ذیابیطس کے ماہر اورآر ایس ایس ڈی آئی (ریسرچ سوسائٹی فار اسٹڈی آف ذیابیطس ان انڈیا) کے لائف پیٹرن بھی ہیں، نے طرز زندگی کی بیماریوں اور میٹابولک کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر نئے سینٹر کو ایک بروقت اور انتہائی ضروری قرار دیا۔ مذکورہ مرکز سب سے عام بیماری - ذیابیطس کی احتیاطی اسکریننگ پر توجہ مرکوز کرے گا۔
پورا سمبیوسس آروگیہ دھام گرام لو والے، پونے میں سمبیوسس بین الاقوامی یونیورسٹی کے قدرتی کیمپس میں واقع ہے۔ میڈیکل کالج اور اس سے منسلک سمبیوسس یونیورسٹی ہسپتال اور ریسرچ سینٹر میں جدید ترین انفراسٹرکچر اور سہولیات موجود ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، پچھلی دو دہائیوں کے دوران، ہندوستان نے ٹائپ 2 ذیابیطس میلیتس میں اضافہ دیکھا ہے، جس نے اب پورے ہندوستانی تناسب کو حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا، ٹائپ 2 ذیابیطس، جو دو دہائی قبل تک زیادہ تر جنوبی ہندوستان میں پھیلی ہوئی تھی، آج شمالی ہندوستان میں اتنی ہی تیزی سے پھیل رہی ہے اور ساتھ ہی، یہ میٹرو، شہروں اور شہری علاقوں سے دیہی علاقوں میں بھی منتقل ہو چکا ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ رہنما خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، گزشتہ تین دہائیوں میں ملک میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں 150 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، بنیادی تشویش اس عمر کا بڑھتا ہوا کم ہونا ہے جس میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی تشخیص ہو رہی ہے، اس بیماری کا پھیلاؤ شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں 25-34 سال کی عمر کے گروپوں میں واضح ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، طرز زندگی کا انتظام ٹائپ 1 ذیابیطس کے انتظام میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، اور غذا اور جسمانی سرگرمی کے گلیسیمیا پر اثر کو سمجھنا بیماری کے بہترین انتظام کے لیے ضروری ہے۔ وزیر موصوف نے نشاندہی کی کہ کووڈ سے پہلے کے دور میں بھی یہ بات ثبوت کے ساتھ ثابت ہو چکی تھی کہ غیر متعدی بیماریوں کے علاج میں، مثلاً نیچروپیتھی میں دستیاب بعض یوگا آسن اور طرز زندگی میں تبدیلیوں کے ضمنی مشق کے ساتھ ذیابیطس میلیتس، انسولین کی خوراک یا منہ سے ذیابیطس کُش دوائیاں لی جا سکتی ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے این ایچ ایم کے فری ڈرگس سروس انیشیٹیو کے تحت، غریب اور ضرورت مند لوگوں بشمول بچوں کے لیے انسولین سمیت مفت ضروری ادویات کی فراہمی کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ مزید برآں، ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر ’جن اوشدھی اسکیم‘ کے تحت، انسولین سمیت معیاری جنرک ادویات سب کو سستی قیمتوں پر دستیاب کرائی جاتی ہیں۔
اس کے علاوہ، سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج فراہم کیا جاتا ہے. سوشیو اکنامک کاسٹ سنسس(ایس ای سی سی) ڈیٹا بیس 2011 کے مطابق اے بی-پی ایم جے اے وائی کے تحت اہل 10.74 کروڑ خاندانوں کے لیے آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم جے اے وائی) کے تحت مریضوں کی دیکھ بھال کا علاج بھی دستیاب ہے۔
15 اگست، 2020 کو لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم کے "قومی ڈیجیٹل صحت مشن" کے تحریکی اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، علاج میں چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کو سمجھداری سے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیراعظم جناب مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’ہر ہندوستانی کو ہیلتھ آئی ڈی دی جائے گی۔ یہ ہیلتھ آئی ڈی ہر ہندوستانی کے ہیلتھ اکاؤنٹ کی طرح کام کرے گی۔ اس اکاؤنٹ میں آپ کے ہر ٹیسٹ، ہر بیماری، آپ جن ڈاکٹروں کے پاس گئے، آپ نے جو دوائیں لی ہیں اور تشخیص کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ ہم ایک ایسا نظام وضع کر رہے ہیں جو ہر شہری کو بہتر اور باخبر فیصلہ کرنے میں مدد دے گا۔

تمام متعلقہ ماہرین جیسے کارڈیالوجی، پوڈیاٹرک سرجن، نیورولوجسٹ، ماہر امراض چشم سبھی مرکز کے اندر دستیاب ہیں تاکہ آخر تک خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید یہ کہ طرز زندگی کی ایک اور اہم تشویش موٹاپا ہے اور اس مرکز کا مقصد ایسے مریضوں کے لیے غیر مداخلتی اور جراحی دونوں طرح کے علاج فراہم کرنا ہے۔ ذیابیطس اور موٹاپے کے علاوہ، یہ مرکز تھائرائیڈ کے امراض، پولی سسٹک اوورین سنڈروم (پی سی او ایس) اور دیگر میٹابولک اور اینڈوکرائن عوارض کے مریضوں کا بھی انتظام کرے گا۔
کیمپس کے اندر بہن(سسٹر) اداروں کی موجودگی جیسے سمبیوسس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، سمبیوسس سکول آف بائیولوجیکل سائنسز اور ریسرچ سینٹرز جیسے سمبیوسس سنٹر فار سٹیم سیل ریسرچ .، سمبیوسس سنٹر فار میڈیکل امیجنگ اینالیسس .، سمبیوسس سنٹر برائے جذباتی فلاح و بہبود .، سمبیوسس سنٹر برائے اطلاقی مصنوعی ذہانت .، سمبیوسس سینٹر آف بیہیویرل اسٹڈیز .، سمبیوسس سینٹر فار نینو سائنس نینو ٹیکنالوجی .اور سمبیوسس سینٹر فار ویسٹ ریسورس مینجمنٹ . پر مضبوط توجہ مرکوز کرنے میں مدد کریں گے۔
*****
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-12234
(Release ID: 1873861)