وزارتِ تعلیم
حکومت نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تشخیص اور ایکریڈیٹیشن کو مضبوط بنانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی
Posted On:
04 NOV 2022 4:39PM by PIB Delhi
اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تشخیص اور ایکریڈیٹیشن کو مضبوط بنانے کے لیے، حکومت ہند نے، چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز، آئی آئی ٹی کانپور اور آئی آئی ٹی کونسل کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر کے رادھا کرشنن کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کے منشور میں اسیسمنٹ اور ایکریڈیٹیشن کے عمل کو مضبوط بنانا اور قومی ایکریڈیٹیشن کونسل کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کرنا شامل ہے جس کا تصور قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں کیا گیا ہے۔
ہندوستان میں دنیا کا سب سے بڑا اور متنوع نظام تعلیم ہے۔ حکومت کی ٹھوس کوششوں سے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں وسیع پیمانے پر توسیع ہوئی ہے۔
ایکریڈیٹیشن، معیاری یقین دہانی کو اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کام کا ایک لازمی حصہ بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایکریڈیٹیشن اعلیٰ تعلیمی اداروں کو باخبر جائزہ کے عمل کے ذریعے ان کی طاقتوں اور کمزوریوں کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے، اس طرح ان کے ذریعہ منصوبہ بندی اور وسائل کی تقسیم کے اندرونی شعبوں کی شناخت میں سہولت ہوتی ہے۔ کسی بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے کی ایکریڈیٹیشن کی حیثیت طلباء، آجروں اور معاشرے کے لیے ادارے میں پیش کی جانے والی تعلیم کے معیار کے حوالے سے قابل اعتماد معلومات کا ذریعہ بنتی ہے۔
کمیٹی کے دیگر اراکین میں ، مہا پرش سریمانتا سنکردیوا وشو ودیالیہ، آسام کے وائس چانسلر پروفیسر مریدل ہزاریکا ؛ پروفیسر آئی آئی ایم لکھنؤ کےپروفیسر بھارت بھاسکر، اور حکومت ہند کی وزارت تعلیم کےمحکمہ اعلیٰ تعلیم کے جوائنٹ سکریٹری شامل ہیں۔
*****
U.No.12225
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1873819)
Visitor Counter : 185