وزارت دفاع

وزارتِ دفاع کی جانب سے 10 سال کی سروس کے ساتھ جونیئر کمیشنڈ افسروں/دیگر صفوں کے افسران اور سرکاری زمرے کے اداروں میں شامل ہونے والوں کے لئے تناسب سے پنشن کے فوائد میں توسیع

Posted On: 04 NOV 2022 4:55PM by PIB Delhi

وزارت دفاع  نے دفاعی خدمات کے اُن  جونیئر کمیشنڈ افسروں/دیگر صفوں کے افسران تک پرو -ریٹا پنشن کی فراہمی کا فائدہ بڑھا دیا ہے، جن کی ڈیفنس سروس میں کوالیفائنگ سروس کی میعاد 10 سال سے کم نہ ہو اورجنہوں نے سنٹرل پبلک انٹرپرائزیز/ مرکزی خود مختار اداروں/ سنٹرل پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ میں مستقل وابستگی/ملازمت کے طور پر شمولیت اختیار کی ہو۔ پہلے یہ فائدہ صرف کمیشنڈ افسران تک محدود تھا۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اس سلسلے میں سابق فوجیوں کے محکمے کی ایک تجویز کو منظوری دے دی ہے اور وزارت نے 04.11.2022 کو ضروری حکم جاری کر دیا ہے۔ ڈیفنس سروس میں 10 سال سے کم کوالیفائنگ سروس والے جونیئر کمیشنڈ افسروں/دیگر صفوں کے افسران اس آرڈر کی دفعات کے مطابق پرو ریٹا پنشن حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے۔

قابل ذکر رہے کہ یہ دفعات ان جونیئر کمیشنڈ افسروں/دیگر صفوں کے افسران پر لاگو ہوں گی جو سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز/سینٹرل پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ (06.03.1985 کو یا اس کے بعد) یا مرکزی خود مختار ادارے (31.03.1987 کو یا اس کے بعد)میں شامل/متعین ہیں۔ بہر حال ماضی کے معاملات میں مالی فائدہ کی اجازت ممکنہ طور پر اس آرڈر کے اجرا کی تاریخ سے دی جائے گی۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1873798) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Marathi