وزارات ثقافت

وزیر اعظم نے عوامی پروگرام ‘مان گڑھ دھام کی گورَو گاتھا’ میں شرکت کی


جدوجہد آزادی کے گمنام قبائلی سورماؤں اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

مان گڑھ راجستھان، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور گجرات کے لوگوں کا مشترکہ ورثہ ہے:وزیراعظم

پی ایم مودی کا وژن یہ ہے کہ گمنام سورماؤں کو ہماری تاریخ میں ان کا مناسب احترام اور مقام ملنا چاہیے: جناب ارجن رام میگھوال

Posted On: 01 NOV 2022 5:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک عوامی پروگرام ’مان گڑھ دھام کی گورو گاتھا‘ میں شرکت کی اور جدوجہد آزادی کے گمنام قبائلی ہیروز اور شہیدوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مقام پر پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نے دھونی درشن کیا اور گووند گرو کی مورتی پر پھول چڑھائے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مان گڑھ کی مقدس سرزمین پر موجود ہونا ہمیشہ متاثر کن ہے جو ہمارے قبائلی بہادروں کی تپسیا، قربانی، بہادری اور قربانی کی علامت ہے۔انہوں نے کہا ‘‘مان گڑھ راجستھان، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور گجرات کے لوگوں کا مشترکہ ورثہ ہے’’، ۔ وزیر اعظم نے گووند گرو کو خراج عقیدت پیش کیا جن کی برسی 30 اکتوبر کو منائی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JXHW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WR8H.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RNRU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BR5U.jpg

 

گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر، وزیر اعظم نے مان گڑھ کے علاقے کی خدمات کو یاد کیا جو گجرات کا حصہ ہے اور بتایا کہ گووند گرو نے اپنی زندگی کے آخری سال یہاں گزارے، اور ان کی توانائی اور علم آج بھی اس سرزمین کی مٹی میں محسوس کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے یاد کیا کہ وہ پورا علاقہ جو پہلے بنجر زمین تھا جب انہوں نے وان مہوتسو کے پلیٹ فارم کے ذریعے سب سے اپیل کی تو ہریالی سے بدل گیا ۔ وزیر اعظم نے مہم کے لیے بے لوث کام کرنے پر قبائلی برادری کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس ترقی کے نتیجے میں نہ صرف مقامی لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئی بلکہ اس سے گووند گرو کی تعلیمات کی تبلیغ بھی ہوئی۔ وزیر اعظم نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا ‘‘گووند گرو جیسے عظیم آزادی پسند جنگجو ہندوستان کی روایت اور نظریات کے نمائندے تھے’ گووند گرو نے اپنا خاندان کھو دیا لیکن کبھی دل نہیں ہارا اور ہر قبائلی کو اپنا خاندان بنا لیا۔ وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ اگر گووند گرو نے قبائلی برادری کے حقوق کے لیے انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی تو ، انھوں نے اپنی برادری کی برائیوں کے خلاف بھی مہم چلائی کیونکہ وہ ایک سماجی مصلح، روحانی پیشوا، ایک سنت اور رہنما تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا فکری اور فلسفیانہ پہلو اتنا ہی متحرک تھا جتنا ان کی ہمت اور سماجی سرگرمی۔

مان گڑھ میں 17 نومبر 1913 کے قتل عام کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ریمارکس دیے کہ یہ ہندوستان میں برطانوی راج کے انتہائی ظلم کی مثال ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ایک طرف ہمارے ہاں معصوم قبائلی تھے جو آزادی کے خواہاں تھے تو دوسری طرف برطانوی نوآبادیاتی حکمران تھے جنہوں نے مان گڑھ کی پہاڑیوں کو گھیرے میں لے کر ایک ہزار پانچ سو سے زائد بے گناہ مردوں، عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کا دن کی روشنی میں کا قتل عام کیا۔ بدقسمتی کی وجہ سے جدوجہد آزادی کا اتنا اہم اور اثر انگیز واقعہ تاریخ کی کتابوں میں جگہ نہیں پا سکا۔ وزیر اعظم نے کہا، ‘‘اس آزادی کے امرت مہوتسو میں، ہندوستان اس خلا کو پر کر رہا ہے اور دہائیوں پہلے کی گئی غلطیوں کو درست کر رہا ہے۔‘‘

گجرات کے وزیر اعلی ،جناب بھوپیندر پٹیل،راجستھان کے وزیر اعلی ،جناب اشوک گہلوت،مدھیہ پردیش  کے وزیراعلی ،شیوراج سنگھ چوہان،مدھیہ پردیش کے گورنر  جناب منگوبھائی پٹیل،ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر اپنے استقبالیہ خطاب میں جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ یہ واقعی ایک تاریخی لمحہ ہے کہ جناب  نریندر مودی جی ،قربانیوں کی اس سرزمین پر آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آزادی کے امرت مہوتسو کے دور میں پی ایم مودی نے ہندوستان کے گمنام  مجاہد آزادی  کو یاد کرنے اور ان کا احترام کرنے کا اہم فریضہ وزارت ثقافت کو دیا ہے اور میں یہاں 13 اگست کو آزادی کا  امرت مہوتسو  کے لیے اس مشہور مقام پر تھااور لوگوں نے پی ایم سے اس جگہ کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور آج یہ پوری ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم مودی کا وژن یہ ہے کہ گمنام مجاہد آزادی  کو ہماری تاریخ میں ان کا مناسب احترام اور مقام ملنا چاہئے۔

اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ہمیں آزادی اس وقت ملی جب ہزاروں  مجاہد آزادی نے اپنی جانیں قربان کیں اور مان گڑھ اور ہندوستان کی سرزمین کو اپنے خون سے پاک کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بہت سے گمنام مجاہد آزادی  تھے جنہوں نے قربانیاں دیں لیکن انہیں آج یاد نہیں کیا جاتا اور یہ ہمارے پی ایم مودی ہیں جنہوں نے ہر سال 15 نومبر کو پورے ہندوستان میں ’جنجاتیہ گورو دیوس ‘ منانے کی پہل کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، گجرات کے وزیر اعلیٰ، جناب بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ اس امرت کال میں ہمارا ایک عزم  اپنی وراثت پر فخر کرنا ہے، اور ہم سب کو آزادی کے جنگجوؤں کی میراث پر فخر کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آج میں ان تمام قبائلی  مجاہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہماری آزادی کے لیے جدوجہد کی۔‘‘

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ مان گڑھ کی سرزمین کی اپنی تاریخ ہے۔ 17 نومبر 1913 کو گووند گرو کی قیادت میں قبائلیوں نے ہماری آزادی کی جنگ لڑی جہاں 1500 سے زیادہ قبائلیوں کو انگریزوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مان گڑھ کی سرزمین پر جو قربانی ہوئی وہ اب تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی ہوئی ہے۔

 

 اس موقع پر دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے، اراکین اسمبلی، ایم ایل اے بھی موجود تھے۔

پس منظر

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، حکومت نے جدوجہد آزادی کے گمنام قبائلی ہیروز کی یاد منانے کے لیے کئی اقدامات شروع کیے ہیں۔ ان میں 15 نومبر (آبائی آزادی کے جنگجو برسا منڈا کی یوم پیدائش) کو ‘‘جن جاتیہ گورو دیوس’’ قرار دینا، ملک بھر میں قبائلی عجائب گھر قائم کرنا وغیرہ شامل ہیں تاکہ معاشرے میں قبائلی لوگوں کی شراکت کو تسلیم کیا جا سکے اور جدوجہد آزادی میں ان کی قربانیوں کے بارے میں بیداری بڑھائی جا سکے۔ اس سمت میں ایک اور قدم کے طور پر ، وزیر اعظم نے مان گڑھ ہل، بانسواڑہ، راجستھان میں ایک عوامی پروگرام – ‘مان گڑھ دھام کی گورو گاتھا’ میں شرکت کی، جس میں آزادی کی جدوجہد کے گمنام قبائلی ہیروز اور شہیدوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے بھیل آزادی پسند شری گووند گرو کو خراج عقیدت پیش کیا اور بھیل آدیواسیوں اور علاقے کی دیگر قبائلی آبادیوں کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کیا۔

مان گڑھ پہاڑی راجستھان، گجرات اور مدھیہ پردیش کے بھیل برادری اور دیگر قبائل کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ آزادی کی جدوجہد کے دوران جہاں بھیلوں اور دیگر قبائل نے انگریزوں کے ساتھ طویل کشمکش میں مصروف تھے، 1.5 لاکھ سے زیادہ بھیلوں نے 17 نومبر 1913 کو مانگڑھ پہاڑی پر جناب گووند گرو کی قیادت میں ریلی نکالی۔ انگریزوں نے اس اجتماع پر گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں مانگڑھ قتل عام ہوا جہاں تقریباً 1500 قبائلی شہید ہوئے۔

 

 

 

 

 

***********

 

ش ح ۔ ا م ۔

U. No.12316



(Release ID: 1873669) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi , Manipuri