وزارت دفاع

ہندوستانی فوج نے نئے ڈیزائن اور کیموفلاج پیٹرن یونیفارم کے ’انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر)‘ کا اندراج کیا

Posted On: 03 NOV 2022 3:16PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج کی ملکیت قائم کرنے کے لیے، نئے کیموفلاج پیٹرن اور بہتر جنگی یونیفارم کے ڈیزائن کی رجسٹریشن کا عمل کنٹرولر جنرل آف پیٹنٹس، ڈیزائنز اور ٹریڈ مارک، کولکتہ نے مکمل کر لیا ہے۔ رجسٹریشن پیٹنٹ آفس کے آفیشل جریدے میں 21 اکتوبر 2022 کو شمارہ نمبر 42/2022 کے ذریعے شائع کی گئی ہے۔ ہندوستانی فوج کے سپاہیوں کے لیے نئے ڈیجیٹل پیٹرن کامبیٹ یونیفارم کی نقاب کشائی 15 جنوری 2022 (آرمی ڈے) کو کی گئی تھی۔ نئی اور پہلے سے بہتر یونیفارم میں عصری شکل اور فنکشنل ڈیزائن ہے۔ تانے بانے کو ہلکا، مضبوط، سانس لینے کے قابل، جلدی خشک اور برقرار رکھنے کے مدنظر آسان بنایا گیا ہے۔ یونیفارم کی انفرادیت خواتین کے جنگی یونیفارم کے لیے صنفی مخصوص تبدیلیوں کی شمولیت سے واضح ہوتی ہے۔

ڈیزائن اور کیموفلاج پیٹرن کے خصوصی 'انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر)' اب مکمل طور پر ہندوستانی فوج کے پاس ہے اور اس وجہ سے ایسے کسی بھی وینڈر کے ذریعہ مینوفیکچرنگ کرنا، جو ایسا کرنے کا مجاز نہیں ہے، غیر قانونی ہوگا اور اسے تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہندوستانی فوج ڈیزائن کے خصوصی حقوق کو نافذ کر سکتی ہے اور ایک مجاز عدالت کے سامنے سول کارروائی کے ذریعے خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کر سکتی ہے۔ خلاف ورزیوں کے خلاف علاج میں عبوری اور مستقل حکم امتناعی کے ساتھ ساتھ دیگرنقصانات بھی شامل ہیں۔

نئے پیٹرن یونیفارم کو متعارف کرانے کے عمل کے ایک حصے کے طور پر، کل 50000 سیٹ پہلے ہی کینٹین اسٹورز ڈیپارٹمنٹ (سی ایس ڈی) کے ذریعے خریدے جا چکے ہیں اور 15 سی ایس ڈی ڈپو (دہلی، لیہہ، بی ڈی باری، سری نگر، ادھم پور، انڈمان اور نکوبار، جبل پور، ماسیم پور، نارنگی، دیما پور، باگڈوگرا، لکھنؤ، امبالا، ممبئی اور کھڑکی) کو پہنچائے جا چکے ہیں۔ سول اور ملٹری ٹیلروں کو مخصوص ڈیزائن کے مطابق نئی وردی سلائی کرنے کی تربیت دینے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد دہلی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کے تربیت کاروں کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے۔ جے سی اوز کو جاری کرنے کے لیے 11.70 لاکھ سیٹوں کی بلک خریداری اور انفرادی کٹ (15 ماہ کی زندگی کے ساتھ لائف سائیکل کا تصور) کے حصے کے طور پرخریداری جاری ہے اوراس کا اگست 2023 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

*****

U.No.12187

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1873605) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil