وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈیفنس سکریٹری اور چیف آپریشنز آفیسر، رائل بھوٹان آرمی کی دو طرفہ دفاعی  تعاون میں اضافے کے لئے نئی دلی میں میٹنگ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 NOV 2022 2:34PM by PIB Delhi

چیف آپریشن آفیسر، رائل بھوٹان آرمی ( سی او او - آ ر بی اے) لیفٹیننٹ جنرل بٹو شیرنگ نے یکم نومبر 2022 کو نئی دلی میں ڈیفنس سکریٹری جناب گردھر ارمانے سے ملاقات کی۔ بٹو شیرنگ ہندوستان دورے پر آئے ہوئے ہیں۔  بات چیت کے دوران دونوں افسران نے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان جاری دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور تعاون بڑھانے کے لئے باہمی مفاد والے شعبوں کا جائزہ لیا۔

 

ڈیفنس سکریٹری نے لیفٹیننٹ جنرل بٹو شیرنگ کو سی او او -آر بی اے کی حیثیت سے 17 برس مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ لیفٹیننٹ جنرل بٹو شیرنگ نے  ہندوستانی فوجی تربیتی ٹیم کے ساتھ مثبت روابط پر خوشی کا اظہار کیا اور 1962 کے بعد سے بھوٹان کی بہبود کیلئے ان کے تعاون کا اعتراف کیا۔

 

جناب گردھرا ارمانے نے اعلیٰ مقام جگمے کھیسر نامگیال وانگ چک کے شروع کئے گئے نیشنل سروس پروگرام کو سراہا۔ انہوں نے نوجوانوں میں ہنرمندی کے فروغ کے شعبے میں ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان ممکنہ شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

 

لیفٹیننٹ جنرل بٹو شیرنگ نے آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی،    چنئی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کو بہت سراہا۔ ڈیفنس سکریٹری اور سی اوو -آر بی اے نے ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان دوستی کے مضبوط  بندھن کی تعریف کی اور آئندہ بھی    اس دوستی اور عہد کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے کا  عزم ظاہر کیا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(ریلیز آئی ڈی: 1873525) وزیٹر کاؤنٹر : 166