ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی  کی وزارت میں خصوصی صفائی مہم 2.0  کا  کامیابی سے انعقاد


خصوصی مہم 2.0کی بڑی کامیابیاں شکایات کا ازالہ اور ضوابط کو آسان بنانا  تھا

41,000 مربع فٹ دفتر کی جگہ بنائی گئی،  174 ٹن ردی کو ٹھکانے لگایا گیا

ری سائیکلنگ اور بائیو ڈی گریڈیشن جیسے  دیرپا طور طریقوں   کا استعمال کیا گیا

Posted On: 02 NOV 2022 4:57PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت میں خصوصی صفائی مہم 2.0 کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ خصوصی مہم  2.0 کا آغاز 14.09.2022 کو ابتدائی مرحلے میں زیر التواء حوالہ جات اور نمٹائی جانے والی اشیاءکی نشاندہی کے ساتھ ہوا۔ 30.09.2022 کو ابتدائی مرحلے کی تکمیل کے بعد، مہم کا دوسرا مرحلہ 02.10.2022 کو شروع ہوا۔

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی طرف سے مہم کے 73 مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں نباتیات سے متعلق  سروے آف انڈیا، حیوانیات سے متعلق  سروے آف انڈیا، فاریسٹ سروے آف انڈیا، نیشنل زولوجیکل پارک، جی بی پنت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین انوائرنمنٹ، وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو، نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری، سلیم علی سینٹر فار آرنیتھولوجی اینڈ نیچرل ہسٹری، آلودگی کی روک تھام کا مرکزی  بورڈ وغیرہ شامل ہیں۔

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے تجویز کردہ 11 پیرامیٹرز کی بنیاد پر زیر التوا  معاملات  کے ساتھ ان 73 مہم کی جگہوں کی نشاندہی کی گئی۔ یہ پیرامیٹرز زیر التواء پارلیمانی یقین دہانیاں، زیر التواء کابینہ کی قراردادیں، زیر التوا عوامی شکایات اور اپیلیں،  ایم پیز کے زیر التواء حوالہ جات، ریاستی حکومت، پی ایم او اور ای-کچرے کو ٹھکانے لگانے کے زیر التواء حوالہ جات اور نشان زد ردی/فضلہ کی مقدار ہیں۔

31.10.2022 تک کی اہم کامیابیاں-

73 مہم کی جگہوں پر لکڑی اور دھات کے کباڑ سمیت 174 ٹن ردی کو ٹھکانے لگایا گیا۔ کی بورڈ، ماؤس، پرنٹر، سکینر سمیت ای ویسٹ کی 8500 سے زائد اشیاء کو بھی ٹھکانے لگایا گیا۔ وزارت کے ساتھ ساتھ ماتحت اداروں/ منسلک دفاتر میں 41,000 مربع فٹ سے زیادہ دفتری جگہ بنائی گئی ہے۔ ایک ماہ کی مدت کے دوران سوچھتا ابھیان 2.0، ارکان پارلیمنٹ کے زیر التواء ریفرنسز میں سے 71 ریفرنسز کا تصفیہ کیا گیا۔ مہم کے دوران زیر التواء 1182 عوامی شکایات میں سے 1029 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

مہم کے دوران، وزارت نے ضابطہ/طریقہ کار کو بھی آسان بنایا جس میں گوداموں کو ای سی کی ضرورت سے مستثنیٰ قرار دینا اور ہوائی اڈوں کی دیکھ بھال کے لیے ماحولیات کی منظوری کی ضرورت نہ ہونے کے لیے وضاحتیں جاری کرنا  اور پمپ سٹوریج پروجیکٹس کی ایک الگ قسم، ای سی میں تیزی لانے کیلئے  قابل تجدید توانائی کی پیداوار کے لیے مناسب ماحولیاتی تحفظات (صاف توانائی) )کی تدابیر  وغیرہ ہیں۔

مہم کے دوران زیڈ ایس آئی  کے ذریعے ہندوستانی جزیرہ نما ساحل اور جزیرہ کے ساحل کے مختلف علاقوں میں اسکول اور کالج کے طلباء  کو شامل کرتے ہوئے ساحلی صفائی کی سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ زیڈ ایس آئی کے عملے کے علاوہ 673 اسکول اور کالج کے طلباء کی شرکت سے 13 ساحلوں پر کل 16 کلومیٹر کی صفائی کی گئی۔

انسٹی ٹیوٹ کیمپس کے مکینوں اور ایس آر سی کے عملے اور جی بی پنت انسٹی ٹیوٹ کے سکم ریجنل سینٹر (ایس آر سی) میں تکشا انٹرنیشنل اسکول اور این بی بی کالج کے طلباء کو کچرے  کو الگ کرنے ، اس کے مناسب انتظام اور بائیو ڈیگریڈیبل کچرے کا استعمال کرتے ہوئے بائیو اور ورمی کمپوسٹ بنانے کی تربیت دی گئی۔

جی بی پنت انسٹی ٹیوٹ کا ہماچل علاقائی مرکز پلاسٹک اور شیشے کی شکل میں غیر بایوڈیگریڈیبل فضلہ کو ماحولیاتی اینٹوں میں تبدیل کرتا ہے۔ ایکو برک مشین کا استعمال کرتے ہوئے پی ای ٹی کی بوتلیں اور ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے ریپرز کو انٹر لاکنگ اینٹوں میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری، نئی دہلی نے بھوپال، بھونیشور، میسور اور سوائی مادھوپور میں اپنے علاقائی مراکز میں اسکولی بچوں کے لیے گرین ٹاک کا انعقاد کیا تاکہ  اسکولی بچوں کو ایسی عادات اپنانے کے لیے بیدار کیا جا سکے جو ماحول کو صاف ستھرا اور صحت مند  رکھنے میں معاون ثابت ہوں اور ان کی ذاتی صحت کے لیے  بھی فائدہ مند ہو۔ا سکولوں میں ماحول کو صاف رکھنے کے لیے گرین  حلف دلایا گیا۔

 

 

 

 

***********

 

ش ح ۔ ع ح

U. No.12172


(Release ID: 1873390) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Tamil