کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دواؤں  کے محکمے نے، ایس سی ڈی پی ایم دوئم کے موضوع  پر خصوصی مہم کے دوران  طے کئے گئے اپنے اہداف کو حاصل کیا

Posted On: 02 NOV 2022 8:16PM by PIB Delhi

دواؤں کے محکمے نے اس مہم کو سنجیدگی سے لیا  اور دواؤں کے محکمے نے  زیر التوا معاملوں سے متعلق طے کئے گئے  اہداف کو حاصل کیا۔ ان میں  ممبران  پارلیمنٹ کے حوالہ جات ،وزیر اعظم کے دفتر کے حوالہ جات ، بین محکمہ جاتی میمو ز  ، بین وزارتی صلاح ومشورے سے متعلق حوالہ جات ،ریاستی حکومت کے حوالہ جات،عوامی شکایات ریکارڈ  مینجمنٹ کارروائیاں سووچھتا مہم کی جگہوں اور کچرے کو ٹھکانے لگانا شامل ہے۔

ایس سی ڈی پی ایم دو ئم  ،صفائی ستھرائی کے ریکارڈ کے بندوبست اور غیراستعمال شدہ  اور غیرروایتی اشیا کو ٹھکانے لگانے کے تعلق سے ان کی روز مرہ کی کارروائیوں پر مرکو ز تھا۔ اس مہم کے تحت یہ کارروائیاںمحکمے کے علاوہ اس سے ملحقہ دفتر نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ  اتھارٹی ( این   پی پی اے ) طبی تعلیم اورتحقیق کے 7 قومی اداروں  (این آئی پی ای آر س ) اور تین سرکاری سیکٹر کے اداروں  ، ہندوستان  اینٹی بایوٹکس  لمٹیڈ ( ایچ اے ایل )، کرناٹک اینٹی بایوٹکس  اینڈ فارماسیوٹیکل لمٹیڈ ( کے اے پی ایل ) اور  بنگال کیمیکلس اینڈ فارماسیوٹیکل لمٹیڈ ( بی سی پی ایل ) میں  انجام دی گئیں۔

ملک میں سووچھتا مہم چلائے جانے کے لئے محکمے کے ذریعہ  اپنائے گئے اختراعی موقف  میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر (پی ایم بی جے کیز ) کی زیر  ملکیت   پرائیویٹ صنعت کار شامل ہیں۔محکمے کے تحت  ایک سوسائٹی فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسس بیورو آف انڈیا ( پی ایم بی آئی ) نے  بیدار ی  پیدا کرنے کے مقصد سے خصوصی پوسٹرز  تقسیم  کئے۔ لگ بھگ سات ہزار پی ایم بی جے کیز نے  اپنی دوکانوں اور اطراف کے علاقوں کی صفائی کی  اور عام لوگوں  میں اپنے روز مرہ کی زندگی میں   صفائی ستھرائی اور ہائجین کے تعلق سے بیدار ی  پیدا کی ۔اپنے لحاظ سے چھوٹا محکمہ ہونےکے باوجود مذکورہ محکمے نے مہم کی اس مدت کے دوران سات ہزار 21 جگہوں  پر صفائی ستھرائی کی یہ مہم انجام دی ۔

دفتر کے احاطے میں  صفائی ستھرائی کے پیغام کو عام کرنے  اور کام کی جگہوں کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا بنانے کے خیال کو  لے کر محکمے نے دستاویزی  شکل میں اپنی زیادہ تر فائلوں کو ای –فائلوںمیں تبدیل کردیا ہے ۔اس کے علاوہ انہیں  رکھے جانے کی  طے کی گئی مدت کار سے زیادہ کی مدت والے  پرانے ریکارڈس کو بھی ہٹادیا گیا ہے۔ کباڑ کو نمٹانے سے تقریباََ 95  ہزارروپے کی آمدنی ہوئی اور لگ بھگ  480  مربع فٹ جگہ خالی کی گئی ۔

اس  مہم کی شروعا ت میں   2  اکتوبر  2022  کو  کُل  4064 دستاویزی  فائلوں   (ہارڈ کاپی ) کو ہٹانے کا  نشانہ  طے کیا گیا تھا، لیکن مہم کے آخر تک کُل  6453  ہارڈ کاپی فائلوں  کی چھٹائی کی گئی ، جو  شروعاتی  نشانے کا 158 فیصد ہے۔  محکمہ  31  اکتوبر  2022  کو  مہم کے  آخر تک خصوصی ابھیان کے تحت   طے کئے گئے  پیمانوں  جیسے کہ  ممبر پارلیمنٹ کے حوالہ جات ،وزیر اعظم کےدفتر کے حوالہ جات ، آئی این سی حوالہ جات، عوامی شکایات  ،ضابطوں میں نرمی سے وابستہ 100فیصد  معاملات کو نمٹانے  میں کامیاب رہا ہے۔

محکمے نے اس مہم کےدوران انجام دی گئی سرگرمیوں کو  وقتاََفوقتاََ  اجاگر کرنے کے لئے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل کے ساتھ  ساتھ اپنے فیلڈ دفترو  ں  کا بھی استعمال کیا ہے۔

*************

ش ح۔ش ر ۔ رم

U-12164


(Release ID: 1873354) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi