کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے نئی دہلی میں ‘‘ویژن 2030 : کیمکل اور پیٹروکیمکل سے ہندوستان کی تعمیر’’ موضوع پر منعقد انڈیا کیم – 2022 کے بارہویں ایڈیشن کا افتتاح کیا
ہماری سرکار صنعت دوست ہے : ڈاکٹر منسکھ مانڈویا
کیمکلز اور فرٹی لائزرس کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے کہا کہ بھارت ایک بڑھتی معیشت ہے اور بھارت میں سرمایہ کاری کرنا منافع بخش ہے
Posted On:
02 NOV 2022 8:17PM by PIB Delhi
کیمکلز اور فرٹی لائزرس کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بارہویں دو سالہ بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس – انڈیا کیم 2022 کا افتتاح کیا۔ اِس موقعے پر کیمکلز اور فرٹی لائزر اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا بھی موجود تھے۔
اس موقعے پر مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ آج بھارت ترقی کر رہا ہے اور حکومت کی طرف سے مجموعی نقطۂ نظر کے ساتھ صنعتوں کے موافق ماحول کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار غریب اور کسان کے لیے ہے، لیکن یہ صنعتوں کے حق میں بھی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ملک اپنے شہریوں کی ضرورتوں کو پورا کرنا چاہتا ہے، روزگار پیدا کرنا چاہتا ہے اور بین الاقوا می بازار میں اپنا مقام بنانا چاہتا ہے تو صنعتی ترقی ضروری ہے اور صنعتی ترقی کے لیے ایک ایکو سسٹم تیار کرنا ہوگا۔ وزیر موصوف نے سرکار کی خوبیوں کو نمایاں کیا۔ ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ اِس سرکار کی خاصیت یہ ہے کہ وہ ‘ٹوکن’ میں نہیں بلکہ ‘ٹوٹل’ میں سوچتی ہے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر مانڈویا نے وبائی مرض کے دوران کووڈ ٹیکہ تیار کرنے میں سائنسدانوں اور صنعتوں کے رول کی بھی تعریف کی۔ ‘آتم نربھر بھارت’ کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کچھ بھی درآمد نہیں کریں گے بلکہ اس کا مطلب ہے کہ قوم کی اہم ضروریات کو اس کی طرف سے خود پورا کیا جانا چاہیے۔
کیمکلز اور فرٹی لائزرز کے مرکزی وزیر نے ہندوستانی کیمکل اور پیٹرو کیمیکل صنعت کی مختلف حصولیابیوں کا ذکر کیا جو عالمی سطح پر ایک مرکزی شعبہ بن چکا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے صنعت کے لیے طویل مدتی پالیسی ، سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ برآمدات کی حوصلہ افزائی کےلیے ایک روڈ میپ بنانے کی ضرورت کا بھی مشورہ دیا۔
اس موقعے پر جناب بھگونت کھوبا نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ صاف طور پر اس کا ثبوت موجود ہے کہ بھارت ایک بڑھتی ہوئی معیشت ہے اور بھارت میں سرمایہ کاری کرنا منافع بخش ہے۔ اس کے علاوہ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی ملک کے صنعتی شعبے کے لیے حکومت ، قیادت اور قیادت کی فیصلہ لینے کی قوت اہم ہوتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کی مضبوط قیادت اور فیصلہ لینے کی قوت کی تعریف کی۔ جناب کھوبا نے کہا کہ گذشتہ آٹھ برسوں میں ایک مستحکم اقتدار ، مضبوط قیادت اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کی فیصلہ لینے کی صلاحیت کے ساتھ ہی دنیا اور سرمایہ کاروں نے بھارت میں زیادہ اعتماد دکھانا شروع کر دیا ہے۔
اس موقعے پر کیمکل اور پیٹرو کیمیکل محکمہ کے سکریٹری جناب ارون بروکا ، فکی پیٹرو کیمیکلز کمیٹی کے صدر جناب پربھا داس ، متل انرجی لمیٹڈ کے ایم ڈی اور سی ای او جناب نکھل میسوانک، رلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے کارگزار ڈائریکٹر، وزارت کے دیگر سینئر افسران ، صنعتی دنیا کے نمائندے اور سفارت کار بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ق ت۔ ت ح۔
U -12171
(Release ID: 1873353)
Visitor Counter : 155