وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

وزارت تعلیم نے سال2020-2021 کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس پر رپورٹ جاری کی


رپورٹ میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کارکردگی کی یکساں پیمانے پر درجہ بندی کی گئی ہے

ہندوستانی تعلیمی نظام دنیا کا سب سے بڑا نظام ہے جس میں تقریباً 14.9 لاکھ اسکول، 95 لاکھ اساتذہ اور تقریباً 26.5 کروڑ طلباء ہیں

گجرات، راجستھان اور آندھرا پردیش 2021-2020 میں سطح II پر حال ہی میں پہنچے ہیں ، جو اب تک کسی بھی ریاست کی طرف سے حاصل کردہ بلند ترین سطح ہے

Posted On: 03 NOV 2022 10:05AM by PIB Delhi

محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم نے آج ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 2021-2020  کے لیے پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس (پی جی آئی) جاری کیا، جو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسکولی تعلیم کے نظام کے شہادت پر  مبنی جامع تجزیہ کے لیے ایک منفرد اشاریہ ہے۔

ہندوستانی تعلیمی نظام دنیا کے سب سے بڑے  نظاموں  میں سے ایک ہے جس میں تقریباً 14.9 لاکھ اسکول، 95 لاکھ اساتذہ، اور تقریباً 26.5 کروڑ طلباء مختلف سماجی و اقتصادی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں۔  ڈی او ایس ایس اینڈ ایل نے ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لیے پی جی آئی وضع کیا تاکہ تمام ریاستوں/  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسکولی تعلیم کی کامیابی پر کارکردگی اور کامیابیوں کے بارے میں معلومات   اور ڈیٹا پر مبنی میکانزم فراہم کیا جا سکے۔ پی جی آئی کا بنیادی مقصد شہادت  پر مبنی پالیسی سازی کو فروغ دینا اور سب کے لیے معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے کورس کی اصلاح کو اجاگر کرنا ہے۔ اب تک، ڈی او ایس ای اینڈ ایل نے سال 2018-2017، 2019-2018 اور2019-2020   کے لیے پی جی آئی رپورٹ جاری کی ہے۔ موجودہ رپورٹ سال 2021-2020  کی ہے۔

پی جی آئی کا ڈھانچہ 70 اشاریوں میں 1000 پوائنٹس پر مشتمل ہے جسے 2 زمروں میں گروپ کیا گیا ہے، یعنی نتائج، گورننس مینجمنٹ (جی ایم)۔ ان زمروں کو مزید 5 شعبوں  میں تقسیم کیا گیا ہے، یعنی  تعلیم  کے نتائج  (ایل او)، رسائی(اے) ، انفراسٹرکچر اور سہولیات(آئی ایف) ، انصاف  (ای) اور گورننس پروسیس (جی پی)۔

جیسا کہ پچھلے سالوں میں کیا گیا تھا، 2021-2020 پی جی آئی  نے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دس درجات میں درجہ بند کیا، یعنی سب سے زیادہ قابل حصول گریڈ لیول 1 ہے، جو ریاست/  مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لیے ہے جو کل 1000 پوائنٹس میں سے 950 پوائنٹس حاصل کر رہے ہیں۔ سب سے کم گریڈ لیول 10 ہے جو کہ 551 سے نیچے کے اسکور کے لیے ہے۔ پی جی آئی کا حتمی مقصد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کی  کثیر جہتی پہل قدمیوں  کی طرف راغب کرنا ہے جس سے تمام جہتوں کا احاطہ کرتے ہوئے انتہائی مطلوبہ بہترین تعلیمی نتائج حاصل ہوں گے۔ پی جی آئی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرے گا اور اس کے مطابق مداخلت کے لیے علاقوں کو ترجیح دے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اسکولی تعلیم کا نظام ہر سطح پر مضبوط ہو۔

کل 7 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ، یعنی، کیرالہ، پنجاب، چندی گڑھ، مہاراشٹر، گجرات، راجستھان، اور آندھرا پردیش نے- 2021-2020  میں لیول II (901-950) حاصل کیا ہے جب کہ  2018-2017  میں کوئی سطح حاصل نہیں کی گئی تھی ،اور2020-2019  میں یہ سطح 4تھی ۔ گجرات، راجستھان اور آندھرا پردیش اب تک کی کسی بھی ریاست میں سب سے زیادہ حاصل کردہ سطح کے حاصل کرنے والی نئی ریاستیں  ہیں۔

 نو تشکیل شدہ مرکز کے زیرانتظام علاقے یعنی لداخ نے پی جی آئی میں 2021-2020 میں سطح  8 سے نمایاں طور پر ترقی کرتے ہوئے سطح   4 تک رسائی حاصل کرلی ہے، یا 2020-2019 کے مقابلے میں اپنے اسکور میں 299 پوائنٹس کی بہتری کی ہے ،جس کے نتیجے میں ایک سال میں اب تک کی سب سے زیادہ بہتری دیکھنے میں  آئی ہے۔ .

 سال 2021-2020  میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حاصل کردہ پی جی آئی اسکور اور گریڈ پی جی آئی سسٹم کی افادیت کی گواہی دیتے ہیں۔ اشاریوں کے لحاظ سے پی جی آئی اسکور ان شعبوں کو ظاہر کرتا ہے جہاں ریاست کو بہتری کی ضرورت ہے۔ پی جی آئی تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نسبتی کارکردگی کو یکساں پیمانے پر ظاہر کرے گا جو انہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور بہترین  طور طریقے اپنانے کی ترغیب دیتا ہے جن پر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد عمل کریں گے۔

پی جی آئی رپورٹ برائے 2021- 2020  تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے  https://pgi.udiseplus.gov.in/#/home 

*************

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.12158


(Release ID: 1873343) Visitor Counter : 207