وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کے لیے نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر درخواستیں (نئے / رینیویل ) جمع کرانے کی آخری تاریخ  15 نومبر 2022 ہے

Posted On: 03 NOV 2022 11:00AM by PIB Delhi

سال 23-2022 کے لیے نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2022 ہے۔ نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم کے تحت مالی طور پر کمزور طبقہ سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت طلبا کو اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے تاکہ آٹھویں کلاس کی سطح پر اُن کی اسکول چھوڑنے کی شرح کم کی جا سکے اور ثانوی سطح پر ان کی تعلیم کو جاری رکھنے میں مدد دی جا سکے۔ ہر سال نویں کلاس سے منتخب کیے گئے طلبا کو ایک لاکھ نئی اسکالرشپ دی جاتی ہے اور ریاستی حکومت ، سرکار سے امداد یافتہ اور مقامی ادارے کے اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کو یہ اسکالرشپ دسویں کلاس سے بارہویں کلاس تک دینے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسکالرشپ کی رقم سالانہ 12000 روپے ہے۔

نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) ، نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر دستیاب ہے جو کہ طلبا کے لیے اسکالرشپ اسکیم کا ون اسٹاپ پلیٹ فارم ہے۔ نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس)کے تحت منتخب کیے گئے طلبا کو اسکالرشپ کی رقم براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں ڈی بی ٹی موڈ کے تحت پبلک فائنانشیئل مینجمنٹ سسٹم  (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔ یہ 100 فیصد مرکز کی طرف سے امداد یافتہ اسکیم ہے۔

جن طلبا کے والدین کی سالانہ آمدنی تمام ذرائع سے 350000 سے زیادہ نہیں ہے وہ اس اسکالرشپ کے لیے اہل ہیں۔ اسکالرشپ کے لیے ہونے والے امتحان میں بیٹھنے کے لیے ساتویں کلاس کے طلبا کا کم از کم نمبر 50 فیصد یا اس کے برابر ہونا چاہیے (ایس سی / ایس ٹی کے طلبا کے لیے اس میں 5 فیصد کی چھوٹ ہے)۔

تصدیق کی دو سطحیں ہیں، ایل 1 انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسر (آئی این او)  لیول ، اور ایل 2 – ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر (ڈین این او) لیول ہے۔ آئی این او لیول (ایل 1) کی تصدیق

*********

ش ح۔ ق ت۔ ت ح۔

U -12165

                          


(Release ID: 1873336) Visitor Counter : 199