سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی نے الیکٹرانک بینک گارنٹی قبول کرنا شروع کیا

Posted On: 02 NOV 2022 4:05PM by PIB Delhi

ہندوستانی قومی شاہراہ اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے اندرونی عمل کی کارکردگی اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنانے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اور اہم پہل کی ہے۔ اس سلسلے میں اس نے الیکٹرانک بینک گارنٹیز (ای-بی جی) کو قبول کرنا شروع کر دیا ہے اور اپنی تمام موجودہ بینک گارنٹیوں کو بھی ڈیجیٹل کر دیا ہے۔ این ایچ اے آئی نیشنل ای گورننس سروسز لمیٹڈ (این ای ایس ایل) کی ای-بی جی خدمات کا استعمال کر رہا ہے، جو کاغذ کی نقل و حرکت میں کمی، فزیکل سٹوریج کی ضروریات کو ختم کرنے اور بینک گارنٹی لائف سائیکل ایونٹس جیسے درخواست، تجدید اور خدمات کو بند کرنے کے لیے آسان رسائی میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ این ایچ اے آئی کے حق میں بینکوں کے ذریعہ پہلے ہی کچھ ای-بی جی جاری کیے گئے ہیں۔

محترمہ الکا اپادھیائے، سکریٹری، وزارت برائے سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہ اور این ایچ اے آئی کی چیئرپرسن نے کہا، "ای بی جی  کے فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم رعایت دہندگان کو ای-بی جی اپنانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ یہ 'ڈیجیٹل انڈیا' کی روح کے مطابق ہے۔ ای-بی جی شفافیت کو فروغ دیتے ہیں، متعدد افادیت لاتے ہیں اور ہمارے اسٹیک ہولڈرز کو کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرتے ہیں۔

بینک گارنٹی (بی جی) ایک تجارتی آلۂ کار ہے جو ایک قانونی معاہدے کے طور پر استعمال ہوتا ہے جس میں ایک بینک ایک ضامن کے طور پر کام کرتا ہے اور مستفیدین کو ضمانت میں مخصوص رقم کی ایک خاص رقم ادا کرنے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے جب اصل معاہدہ سے مقروض معاہدے کی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرپاتا ہے۔این ایچ اے آئی جیسی تنظیموں کو عام طور پر معاہدہ کی ذمہ داریوں کی وفاداری سے تکمیل کے لیے بی جی کی ضرورت ہوتی ہے۔ بی جی کی طبعی فارم، تصدیق کے عمل میں وقت لگنا اور دھوکہ دہی کا امکان جیسے چیلنجوں کو پیش کرتی ہے ۔ تاہم، این ایچ اے آئی اپنے اندرونی پروسیسنگ میکانزم کے ذریعے بی جی سے متعلق چیلنجوں سے موثر اور اثردار طریقے سے نمٹ رہا ہے۔

*********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-12144



(Release ID: 1873290) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi