وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے اڈیشہ کے ساحل پر دوسرے مر حلے کے بیلسٹک میزائل ڈیفنس انٹرسیپٹر کی پہلی کامیاب پروازی آزمائش کی

Posted On: 02 NOV 2022 6:20PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے 02 نومبر 2022 کو اڈیشہ کے ساحل سے دور اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے لارج کل الٹی ٹیوٹ والے بریکٹ کے ساتھ دوسرے مرحلے کے بیلسٹک میزائل ڈیفنس (بی ایم ڈی) انٹرسیپٹر اے ڈی-1 میزائل کی پہلی کامیاب پروازی آزمائش کی۔ پروازی آزمائش مختلف جغرافیائی مقامات پر واقع تمام بی ایم ڈی ہتھیاروں کے نظام کے عناصر کی شرکت کے ساتھ کی گئی۔

PIC2(3)0UKH.jpg

 

اے ڈی-1 ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا انٹرسیپٹر میزائل ہے جسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ساتھ ہوائی جہاز کے کم ایکسو- ایٹموسفیرِک اور اینڈو- ایٹموسفیرِک انٹرسیپشن  کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسے دو مراحل کی ٹھوس موٹر سے متحرک کیاجاتا ہے اور گاڑی کو ہدف تک درست طریقے سے رہنمائی کرنے کے لئے یہ مقامی طور پر تیار کردہ جدید کنٹرول سسٹم، نیویگیشن اور گائیڈنس الگورتھم سے لیس ہے۔

پروازی آزمائش کے دوران تمام ذیلی نظاموں نے توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پرواز کے ڈیٹا کو کیپچر کرنے کے لئے متعین کردہ راڈار، ٹیلی میٹری اور الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ اسٹیشنوں سمیت متعدد رینج سینسر کے ذریعے حاصل کردہ ڈیٹا کے ذریعے اس کی تصدیق کیگئی۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اے ڈی-1 کے کامیاب پروازی تجربے سے وابستہ ڈی آر ڈی او اور دیگر ٹیموں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اسے ایک منفرد قسم کا انٹرسیپٹر قرار دیا جس کی جدید ٹیکنالوجیاں دنیا کے بہت کم ملکوں کے پاس دستیاب ہیں۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ ملک کی بی ایم ڈی صلاحیت کو مزید تقویت بخشے گا۔

محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور  ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے کامیاب ٹرائل پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ  یہ انٹرسیپٹر صارفین کو بہترین آپریشنل صلاحیت فراہم کرے گا اور اس کے اندر مختلف قسم کے بہت سارے نشانے لگانے کی صلاحیت ہے۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1873219) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Hindi , Odia