شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے ایٹہ نگر کے ہولونگی میں واقع  گرین فیلڈ ہوائی اڈے کا نام بطور ‘‘ڈونی پولو ایئرپورٹ’’ بدلنے کی منظوری دیدی


*یہ نام اروناچل کے لوگوں کی سورج (ڈونی) اور چاند (پولو) کی تعظیم کا مظہر ہے

*ہوائی جہازوں کی نقل و حرکت میں 113 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔  سال 2014 میں  فی ہفتہ پروازیں  852 سے بڑھ کر 2022 میں فی ہفتہ  1817 ہو گئی ہیں

*ہولونگی ہوائی اڈہ ریاست کا تیسرا آپریشنل ہوائی اڈہ ہوگا

Posted On: 02 NOV 2022 4:54PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے اروناچل پردیش کی ریاستی راجدھانی ایٹا نگر کے ہولونگی میں نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈے کا نام بطور ‘‘ڈونی پولو ایئرپورٹ’’ بدلنے کی منظوری دیدی ہے۔

جنوری 2019 میں حکومت ہند نے ہولونگی گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی تعمیر کے لئے اپنی ‘‘اصولی’’ منظوری دیدی تھی۔

ہوائی اڈے کو مرکزی حکومت اور اروناچل پردیش کی ریاستی حکومت کی مدد سے ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے۔

اروناچل پردیش کی ریاستی حکومت نے ہوائی اڈے کا نام ڈونی پولو ایئرپورٹ، ایٹا نگر رکھنے کے لیے قرارداد منظور کی تھی جو سورج (ڈونی) اور چاند (پولو) کے بارے میں لوگوں کی تعظیم کا مظہر اور ریاست کے مالا مال ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔

فی الحال، اروناچل پردیش میں دو ہوائی اڈے یعنی تیزو اور پاسی گھاٹ سر گرم عمل ہیں۔شمال مشرقی خطے کو ہندوستان کے ترقی کے انجن کے طور پر ترقی دینے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق، ڈونی پولو ایئر پورٹ اروناچل پردیش کے لئے تیسرا آپریشنل ہوائی اڈہ ہو گا جس سے شمال مشرقی علاقے میں ہوائی اڈوں کی کل تعداد بڑھ کر 16 ہو جائے گی۔ 2014 تک اس خطے میں آپریشنل ہوائی اڈوں کی تعداد 9 تھی۔ ہوائی جہازوں کی نقل و حرکت میں 113 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  سال 2014 میں جو پروازیں 852 فی ہفتہ تھیں وہ اب 2022 میں 1817 فی ہفتہ ہو گئی ہیں۔

ایٹا نگر کے ہولونگی میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی ضرورت اروناچل پردیش کے لوگوں کی ایک طویل عرصے سے التوا میں پڑی مانگ تھی جسے آخرکار وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے تحت پورا کر دیا گیا۔

***

ش ح۔ع س ۔ ک ا

 


(Release ID: 1873218) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Manipuri