وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے من کی بات کے اپنے پچھلے پروگرام میں  لوگوں کو متحد کرنے اور ایک بھارت شریشٹھ  بھارت کے جذبے کو اجاگر کرنے میں  مختلف تہواروں ، تقریبات اور کھیلوں کی اہمیت کا خاص طور پر ذکر کیا

Posted On: 01 NOV 2022 5:08PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 30 اکتوبر 2022 کو49ویں من کی بات پروگرام میں لوگوں کو متحد کرنے اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو اجاگر کرنے میں چھٹھ ،اتحاد کے قومی دن جن جاتیہ گورو دوس ،گروپورب ، نوراتری اور قومی کھیلوں جیسے مختلف تہواروں ، تقریبات اور کھیل کود کی اہمیت کا خاص طور پر ذکر کیا تھا ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چھٹھ جو سورج کی پوجا کا ایک عظیم تہوار ہے،ملک کے کئی علاقوں میں منایا جارہا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا چھٹھ کا تہوار ایک بھارت شریشٹھ بھارت کی مثال ہے ۔آج  ملک کے کونے کونے میں جہاں کہیں بھی بہار اور پوروانچل کے لوگ موجود ہیں چھٹھ پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے ۔چھٹھ دہلی ، ممبئی اور گجرات کے کئی علاقوں کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کے مختلف ضلعوں میں بھی بڑے پیمانے پر منائی جاتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ اس سے پہلے گجرات میں  چھٹھ پوجا اس پیمانے پر نہیں منائی جاتی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چھٹھ پوجا کے رنگ پورے گجرات میں تحلیل کرگئے آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ چھٹھ پوجا کی بہت سی تصویریں بیرون ملک سے بھی آتی ہیں یہی بھارت کی مالا مال وراثت ہے ،ہمارا عقیدہ ہے جو دنیا کے کونے کونے میں اپنی شناخت قائم کررہا ہے ۔

اتحاد کے قومی دن کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر اتحاد کے لئے دوڑ ملک کے کونے کونے میں کی گئی ۔اس دوڑ سے ملک میں اتحاد دھاگا مستحکم ہوا اور اس سے ہمارے نوجوانوں میں جذبہ پیدا ہوا۔

وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ قومی کھیلوں میں بھی اسی طرح کے جذبات دیکھے گئے۔ ’جڑے گا انڈیا تو جیتے گا انڈیا‘ کے تھیم کے تحت ایک طرف قومی کھیلوں سے اتحاد کا مضبوط پیغام حاصل ہوگا تو دوسری طرف بھارت کے کھیل کود کی ثقافت کو فروغ حاصل ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا قومی کھیل بھارت میں اب تک کے سب سے بڑے کھیل مقابلے ہیں ۔ اس میں چھتیس کھیل مقابلوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں سات نئے اور دو ملک ہی میں کھیلے جانے والے  یوگ آسن اور مل کھمب مقابلے شامل ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات میں قومی کھیلوں کا انعقاد نوراتری کے دوران کیا گیا جبکہ کھلاڑی دن کے دوران کھیل مقابلوں میں شرکت کرتے تھے اور شام کو وہ گربا اور ڈانڈیا کے رنگوں میں ڈوب جاتے تھے ۔جس طرح احمد آباد میں آرٹ ، کھیل کود اور ثقافت قومی کھیلوں کے دوران یکجاں ہوئے اس سے ہر طرف خوشیاں بکھر گئیں ۔انہوں نے گجراتی کھانوں اور نوراتری کی بہت سی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔ آخر کار اس طرح کے کھیلوں کے ذریعہ لوگوں کو بھارت کی متنوع ثقافت کے بارے میں معلومات ہوئی ۔وزیرا عظم نے کہا کہ ان سبھی سے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو مساویانہ تقویت ملتی ہے۔

وزیر اعظم مزید کہا کہ 15 نومبر کو ہمارا ملک جن جاتیہ گورو دوس منائے گا ۔ملک میں یہ تقریب منائے جانے کا سلسلہ پچھلے سال شروع ہوا جس میں بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش پر قبائلی وراثت کو فخر کے ساتھ منایا جاتا ہے۔بھگوان برسا منڈا نے اپنے مختصر عرصہ حیات میں برطانوی حکمرانوں کے خلاف لاکھوں لوگوں کو متحد کیا تھا ۔انہوں نے بھارت کی آزادی اور ثقافتی تہذیب کو تحفظ دینے کے لئے اپنی زندگی قربان کردی تھی ۔لہٰذا دھرتی  ابا برسا منڈا سے سبق حاصل کرنے کے لئے بہت کچھ موجود ہے۔ انہوں نے ہمیشہ زور دیکر کہا کہ ہمیں اپنی قبائلی ثقافت نہیں بھولنی چاہئے ، ہمیں اس سے دو ر نہیں جانا چاہئے یہاں تک کہ آج بھی ہم ملک کی قبائلی برادریوں سے فطرت اور ماحولیات کے بارے میں سیکھ سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے یہ بات دوہرائی کے پچھلے سال بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں رانچی میں بھگوان برسا منڈا میوزیم کا افتتاح کرنے کا شرف حاصل ہوا تھا۔

وزیرا عظم نے یہ بھی کہا کہ 8 نومبر کو گروپورو ہے جہاں تک گرونانک جی کا پرکاش پرو ہے یہ ہمارے عقیدے کے لئے اہم ہے۔ ہمیں اس سے مساویانہ طور پر سیکھ حاصل کرنی چاہئے۔ گرو نانک دیو جی نے اپنی پوری زندگی میں انسانیت کی بھلائی کے لئے روشنی پھیلائی ۔ملک نے پچھلے کچھ برسوں میں گروؤں کی روشنی کو عوام تک لے جانے کی بہت سی کوششیں کی ہیں۔ہمیں ملک اور بیرون ملک بڑے پیمانے پر گرو نانک دیوجی کا 550واں پرکاش پرو  منانے کی سعادت حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ  ہمیں گروؤں کی تعلیمات سے لگاتار سیکھناہے،آج کا دن کارتک پورنما بھی ہے اس دن یاترا کی جگہوں پر ہم اسنان کرتے ہیں ،خدمت کرتے ہیں اور خیرات کرتے ہیں ۔وزیر اعظم نے ان تہواروں کی ہر ایک گرمجوشی کے ساتھ مبارکباد دی۔

وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے من کی بات کے اپنے مختلف پروگراموں میں ایک بھارت شریشٹھ بھارت کو فخر کا مقام قرار دیاہے۔

 

***********

 

ش ح ۔   اس ۔ م ش

U. No.12128


(Release ID: 1872995)
Read this release in: English , Hindi , Manipuri