بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت توانائی نے خصوصی مہم 2.0 میں شرکت کی


سی پی ایس ایز  کے دفاتر اور وزارت توانائی کے اداروں  نے خصوصی مہم کے تحت  مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کے عمل کو انجام دیا
دو سوتیرہ عوامی شکایات کا نمٹارہ کیا گیا
دو ہزار آٹھ سو بیس  مربع فٹ  جگہ کو خالی کرایا گیا

Posted On: 02 NOV 2022 11:36AM by PIB Delhi

وزارت توانائی نے  اپنے سی پی ایس ایز اور اداروں  کے ساتھ مل کر دو اکتوبر سے 31  اکتوبر 2022 تک حکومت  ہند کی خصوصی مہم  2.0 میں شرکت کی ۔ اس مہم کا اہم مقصد  زیر التوا معاملات کو ٹھکانے لگانے ، داخلی نگرانی کے طریق  کار کو مستحکم بنانا  ، ریکارڈ کے بندوبست میں بہتری اور کام کی جگہوں  پر صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر  اور   بجلی کی وزارت کے سکریٹری، وزارت  توانائی  اور اس کے اداروں  کے افسران کے ساتھ مل کر خصوصی مہم  2.0  کے تحت   انجام دی جارہی  سرگرمیوں کا ہرہفتہ جائزہ لے رہے ہیں ۔

بجلی کی وزارت نے خصوصی مہم کے تحت آج تک  انجام دی گئی سرگرمیوں  کی  پیش رفت رپورٹ  حسب ذیل ہے:

  • 213 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
  • 24854 فائلوں کی چھٹی کی گئی ۔
  • 2820 مربع فٹ جگہ کو صفائی مہم کے بعد خالی کرایا گیا۔
  • 534 مقامات پر صفائی مہم کے امور کو انجام دیا گیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MUJM.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JCC6.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GGYU.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004D1IX.jpg

*************

 

ش ح۔ع ح ۔ رم

(02-11-2022)

U-12119

 


(Release ID: 1872957) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu