نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور کے محکمے ،این ایس ایس اور این وائی کے ایس نے اتحاد کا قومی دن منانے کے لئے ملک بھر میں 90ہزار سے زیادہ ،اتحاد کی دوڑوں کا انعقاد کیا
55.32 لاکھ نوجوانوں نے اتحاد کے تحت 95 لاکھ کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا
Posted On:
01 NOV 2022 6:28PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے محکمے نے اپنے سے منسلک نہرو یووا کیندر سنگٹھن این وائی کے ایس اور نیشنل سروس اسکیم این ایس ایس کے ساتھ مل کر ملک بھر کے سبھی ضلعوں میں آزادی کے امرت مہوتسو کے سال میں ،سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش پر اتحاد کے لئے دوڑ کا اہتمام کیا۔نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے پنجاب کے شہر موہالی سے اتحاد کے لئے دوڑ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ملک بھر میں اتحاد کے لئے 90 ہزار 122 دوڑوں کا اہتمام کیا گیا جس میں 95,02,109 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا گیا ۔ان دوڑوں میں نوجوانوں کے امور کے محکمے این وائی کے ایس این ایس ایس اور دیگر اداروں کے 55.32 لاکھ نوجوانوں نے حصہ لیا۔
دوڑ کا مقصد قومی اتحاد کے جذبے کے بارے میں شہریوں کے مابین بیداری پیدا کرنا اور تنوع میں بھائی چارے اور یکجہتی کے جذبے کو جگانا تھا نیزخود کودوڑ جیسی لگاتار جسمانی سرگرمیوں کے ذریعہ صحت منداور تندرست رکھنے کی اقدار کو مقبول بنانےکے پیغام کو عام کرنا تھا۔
این وائی کے ایس نے 62418 دوڑوں کا اہتمام کیا تھا جس میں 60014 دوڑیں، 422 بائک ریلیاں اور 1962 سائیکل ریلیاں شامل ہیں۔
یہ سرگرمیاں 5333 بلاکوں میں انجام دی گئیں جن کے تحت 61796 گاؤں آگے ہیں ۔19,34,217عوام(12,12,088مرداور6,22,129خواتین) نے ان تقریبات میں حصہ لیا ۔اسی طرح27404 دوڑوں کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں 28307 ادارے بھی شامل ہیں۔ان میں 20,21,16 مرد اور16,76,508خواتین نے شرکت کی۔
ہرسال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے یہ خراج عقیدت بھارت کے اس عظیم بیٹے کے شایان شان ہے جس نے آزاد بھارت کو یکجاں کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ اتحاد کی روح اور جذبے کو عام طور پر لوگوں میں نیز خاص طور پر نوجوانوں میں پیدا کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلیں ، محسوس کریں گی اور نہ صرف قومی اتحاد کی اہمیت کوسمجھا جائے گا بلکہ انہیں مجاہدین آزادی اور ان رہنماؤں کی ،ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنے میں اپنی جانیں قربان کردی تھیں۔ اتحاد کے لئے دوڑ میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے اور ان میں بیداری لانے کے لئے ہفتہ بھر طویل اتحاد کے لئے قومی دوڑ25 اکتوبر2022 کو شروع کی گئی تھی جو 31 اکتوبر2022 کو اختتام پذیر ہوگئی۔
نوجوانوں نے سردار پٹیل کی زندگی سے متعلق ڈیجیٹل نمائش کے ذریعہ ثقافت کی وزارت کی ویب سائٹ بھی دیکھی ۔لیکچر سیمینار وطن پرستی کے گانوں کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔
***********
ش ح ۔ اس ۔ م ش
U. No.12115
(Release ID: 1872936)
Visitor Counter : 126