ٹیکسٹائلز کی وزارت
جناب پیوش گوئل نے ٹیکسٹائل کے لیے پی ایل آئی کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی: استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت بھی کی
جناب گوئل نے ٹیکسٹائل انڈسٹری سے کہا کہ وہ ویلیو چین کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں اور اعلیٰ قیمت کی مصنوعات پر توجہ دیں
ٹیکسٹائل کی صنعت میں روزگار کی فراہمی ، برآمدات اور ترقی کو تیز کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے: جناب پیوش گوئل
وزیر موصوف کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی یو ایس پی کم اجرت والے مزدوروں تک محدود نہیں ہونی چاہیے: کارکنوں کو اچھی تنخواہ اور سماجی تحفظ دیا جائے
جناب گوئل نے وزارت کو ہدایت دی کہ پی ایل آئی 2.0 کو حتمی شکل دینے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈر کے ساتھ وسیع اور جامع مشاورت کو یقینی بنایا جائے
Posted On:
01 NOV 2022 4:45PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ٹیکسٹائل انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ ویلیو چین کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں اور اعلیٰ قیمت کی مصنوعات پر توجہ دیں۔ وہ نئی دہلی میں ایک جائزہ میٹنگ میں ٹیکسٹائل کے لیے پیداوار سے جڑی ترغیبات کی اسکیم(پی ایل آئی) کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کر رہے تھے۔
انہوں نے استفادہ کرنے والوں سے کہا کہ وہ ہندوستان میں تیار شدہ ٹیکسٹائل مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دیں تاکہ انہیں عالمی معیار کا بنایا جا سکے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا یو ایس پی کم اجرت والے مزدوروں تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے کارکنوں کو منصفانہ اجرت دی جائے، سماجی تحفظ دیا جائے اور منضبط شعبے میں لایا جائے۔
جناب گوئل نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ترقی اور برآمدات دونوں کو آگے بڑھانے کے لیے ٹیکسٹائل کے شعبے کی فطری صلاحیت کو تسلیم کیا اور کہا کہ ٹیکسٹائل ان شعبوں میں سے ایک ہے جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بے پناہ صلاحیتوں والی صنعت کے طور پر شناخت کیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ مرکز پی ایل آئی 2.0 پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور وزارت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پی ایل آئی 2.0 کے خاکے کو حتمی شکل دینے سے پہلے اسٹیک ہولڈر سے وسیع اور جامع مشاورت کریں۔ انہوں نے ان سے پی ایل آئی 2.0 کو مضبوط بنانے کے لیے کہا اور اس بات پر زور دیا کہ پی ایل آئی 2.0 اس شعبے کو عالمی سطح پر چین، ویت نام جیسے برآمد کنندگان کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے بااختیار بنائے گا۔
وزیر اعظم کے زیر صدارت جائزہ اجلاس میں 49 کمپنیوں کے نمائندوں اور وزارت ٹیکسٹائل کے اہم معززین نے شرکت کی۔ پی ایل آئی ٹیکسٹائل پارٹ 1 کے تحت 67 درخواست دہندگان نے درخواست دی تھی جن میں سے 64 کو منتخب کیا گیا اور ان 64 کمپنیوں میں سے 55 کمپنیوں نے شراکت داری کرنے والی کمپنیاں تشکیل دی ہیں۔ اسکیم کی پوری مدت کے دوران مجوزہ سرمایہ کاری آئی این آر 19,789 کروڑ ہے جس میں سے آئی این آر 1,536 کروڑ اب تک سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
اسکیم کے تحت منصوبوں کے نفاذ کی صورتحال کو سمجھنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ کمپنیوں نے پی ایل آئی اسکیم کے لیے وزارت کی تعریف کی۔ میٹنگ میں آسان فہمی کی خاطر کئی طریقہ کار کے مسائل کو واضح کیا گیا۔ این آئی سی ڈی سی نے دھولیرا، اورنگ آباد، گریٹر نوئیڈا اور اندور میں حسب مرضی اقدام کرنے کی سہولت کے ساتھ پورے طور پر تیار زمین کی دستیابی کا اشتراک کیا۔
وزیرموصوف نے وزارت کی ٹیم کو بھی ہدایت دی کہ وہ شرکاء کے ساتھ فعال طور پر مشغول رہیں اور انہیں درپیش ریاستی اور انتظامی مسائل کو حل کریں۔ انہوں نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ماہرین پر زور دیا کہ وہ فرض کے احساس، ایک ‘کرتویہ بھاونا’ کے ساتھ کام کریں، ہندوستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے اعلیٰ مقصد سامنے رکھیں اور بڑے خواب دیکھیں۔
*************
ش ح۔ س ب ۔ رض
U. No12114
(Release ID: 1872931)
Visitor Counter : 173