وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

پبلیکیشنز ڈویژن 41ویں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت کے لیے تیار ہے


حکومت ہند کا پریمیئر پبلشنگ ہاؤس پبلیکیشنز ڈویژن 2 سے 13 نومبر 2022 تک ایکسپو سینٹر شارجہ، یو اے ای میں منعقد ہونے والے میگا بک فیئر میں اپنی اشاعتوں کی نمائش کرےگا

Posted On: 01 NOV 2022 7:14PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات کا پبلیکشنز ڈویژن کا41ویں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت کر رہا ہے، جو دنیا کے سب سے زیادہ مشہور کتاب میلوں میں سے ایک ہے۔ شارجہ بک اتھارٹی (ایس بی اے) کے زیر اہتمام 12 روزہ بین الاقوامی کتاب میلہ 2 سے 13 نومبر 2022 تک ایکسپو سینٹر شارجہ، یو اے ای میں منعقد کیا جائے گا اور دنیا بھر  کے ایوارڈ یافتہ مصنفین، دانشوروں کے ایک شاندار گروپ  اور دوسری ادبی شخصیات کی میزبانی کرے گا۔ اس سال کا تھیم 'اسپریڈ دی ورڈ' ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کو جاری رکھتے ہوئے، پبلی کیشنز ڈویژن قارئین اور کتابوں کے شائقین کو ہندوستانی جدوجہد آزادی اور مجاہدین آزادی کی تاریخ پر مختلف قسم کی کتابیں پیش کرے گا۔ قارئین کو آرٹ اور کلچر، ہندوستان کی تاریخ، نامور شخصیات، زبان و ادب، گاندھیائی لٹریچر، مذہب اور فلسفہ اور بچوں کا ادب جیسے موضوعات پر مختلف ہندوستانی زبانوں میں 100 سے زیادہ کتابیں اور رسائل بھی دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔  اس کے ساتھ ساتھ راشٹرپتی بھون اور وزیر اعظم کی تقاریر پر، خصوصی طور پر پبلیکیشنز ڈویژن کے ذریعہ شائع کردہ اہم کتابوں سے واقفیت حاصل ہوگی۔

پبلیکیشنز ڈویژن اپنی اشاعتوں کی نمائش ایکسپو سینٹر شارجہ،متحدہ عرب امارات کے ہال 7 میں اسٹال نمبر زیڈ اے-3 پر کرے گا۔

 

پبلیکیشنز ڈویژن کے بارے میں:

ڈائریکٹوریٹ آف پبلیکیشنز ڈویژن کتابوں اور جرائد کا ذخیرہ ہے جو قومی اہمیت کے موضوعات اور ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتا ہے۔ 1941 میں قائم کیا گیا، پبلی کیشنز ڈویژن حکومت ہند کا ایک اہم اشاعتی گھر ہے جو مختلف زبانوں میں اور ترقی، ہندوستانی تاریخ، ثقافت، ادب، سوانح حیات، سائنس، ٹیکنالوجی، ماحولیات اور روزگار جیسے متنوع موضوعات پر کتابیں اور جرائد پیش کرتا ہے۔ ڈویژن کو قارئین اور ناشرین کے درمیان اعتبار حاصل ہے اور یہ مواد کی صداقت کے ساتھ ساتھ اپنی اشاعتوں کی مناسب قیمت کے لیے بھی پہچانا جاتا ہے۔

ڈویژن کی اہم اشاعتوں میں مشہور ماہانہ جرائد جیسے یوجنا، کروکشیتر، بال بھارتی اور آجکل کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار روزگار اخبارات 'ایمپلائمنٹ نیوز' اور 'روزگار سماچار' شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پبلیکیشنز ڈویژن حکومت کی باوقار سالانہ حوالہ  ‘انڈیا ایئر بک’ بھی شائع کرتا ہے۔

 

******

(ش ح۔ا ک۔ ج (

 (02.11.2022)

U-12108


(Release ID: 1872926) Visitor Counter : 140


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi