وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے فارم نمبر 10 اے داخل کرنے میں تاخیر کے معاملے میں رعایت دی جس کے لیے توسیع شدہ آخری تاریخ 31.03.2022 تھی
Posted On:
01 NOV 2022 6:35PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی دفعات کے مطابق، فارم اے10 کو 30.06.2021 تک الیکٹرانک طور پر داخل کرنا ضروری تھا، جسے سرکلر نمبر 16/2021 کے ذریعے پہلے 31.08.2021 تک اور اس کے بعد 31.03.2022 تک بڑھا دیا گیا تھا۔
سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) کی طرف سے موصول ہونے والی نمائندگیوں کے پیش نظر اور ٹیکس دہندگان کو حقیقی مشکلات سے بچنے میں مدد کرنے کے لیے، سی بی ڈی ٹی نے سیکشن 12 اے ۔ / سیکشن 10(سی23) / سیکشن جی 80 کی بعض دفعات / انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کا سیکشن 35 کے سلسلے میں 25 نومبر 2022 تک فارم اے 10 کو داخل نہ کرپانے کے سلسلے میں لوگوں کو رعایت دی ہے۔
سی بی ڈی ٹی سرکلر نمبر 22/2022 مورخہ 01.11.2022 جاری ہوا۔ مذکورہ سرکلر www.incometaxindia.gov.in پر دستیاب ہے۔
*************
ش ح۔ س ب ۔ رض
U. No.12109
(Release ID: 1872912)
Visitor Counter : 100