وزارت آیوش

جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں روایتی / ہربل مصنوعات کی کوالٹی کنٹرول کے لئے لیباریٹری کی صلاحیت کوجدید بنانے کےلئے کئےگئے اہم  اقدامات


نوملکوں کےنمائندے روایتی / ہربل مصنوعات کے لئے لیب پر مبنی کوالٹی کنٹرول سے متعلق تربیت حاصل کریں گے

ڈبلیو ایچ او جنوب مشرقی ایشیا خطے میں  ہندوستانی دواؤں، ہومیو پیتھی کے فارماکوپویا  کے اشتراک سے ایک تربیتی پروگرام کااہتمام کررہا ہے

Posted On: 01 NOV 2022 4:33PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کے ہندوستانی دواؤں اورہومیوپیتھی کے فارما کوپویا کمیشن  نےڈبلو ایچ او جنوبی مشرقی ایشا خطے کے اشتراک سے  جنوب مشرقی ایشیاخطے میں روایتی / ہربل مصنوعات کی کوالٹی لیباریٹری کی صلاحیت کو بڑھانےکےلئےاہم قدم اٹھایا ہے ۔ آیوش کی وزارت میں خصوصی سکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک کی طرف سے ایک تین روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔ یہ افتتاح  ڈبلیو ایچ او جنوب مشرقی ایشائی خطے کے دفتر کے روایتی  میڈیسن کے علاقائی مشیر ڈاکٹر کم سنگ چھول ، سی سی آئی ایم  اورایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رمن موہن سنگھ اور دیگر شخصیتوں کی موجودگی میں کیا گیا ۔ اس طرح کی تربیت ملک میں پہلی بار دی جارہی ہے ۔

اس تربیتی پروگرام میں بھوٹان، انڈونیشیا، ہندوستان، سری لنکا، تھائی لینڈ، نیپال، مالدیپ ، بنگلہ دیش، تیمور لیسٹے کے 23 نمائندےشرکت کررہے  ہیں۔ اس تربیت کا مقصدلیباریٹری پر مبنی تکنیک اور طریقہ کار کے لئے ہنرمندی فراہم کرنےکےلئےتربیت  دیناہے تاکہ روایتی ہربل مصنوعات کی کوالٹی کو برقراررکھا جاسکے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SREA.jpg

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آیوش کی وزارت میں خصوصی سکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک نے کہا کہ  ترقی پذیر ملکوں کے لئے تحقیق اورانفارمیشن نظام کے سینٹر کی اطلاع کے مطابق  اس صنعت کے 2022 میں 23.3 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔ مارکیٹ میں اضافہ کے ساتھ ہربل مٹیریل کی کوالٹی کے امور بھی  ملاوٹ کی وجہ سے کافی تشویش کا باعث بنےہوئے ہیں ۔ لیب پر مبنی کوالٹی کنٹرول میں یکسانیت مختلف فزیکل، کمیکل ا ورجغرافیکل پہلوؤں میں تبدیلی کے سبب  اب تک ہربل کی کوالٹی میں تبدیلی کا اندازہ لگایا جاسکے گا ۔

ڈبلو ا یچ او ساؤتھ ایسٹ ایشیا علاقائی دفتر  میں روایتی میڈیسن کے  علاقائی مشیر ڈاکٹر کم سنگ چھول نے بتایاکہ ڈبلیو ایچ او ۔ ایس ای اے آر او نے  نے علاقائی ورکشاپ اور دیگر ملکوں کےلئے تربیت  کا کامیاب اہتمام کیا ہے ۔ان علاقائی ورکشاپ کے دوران ممبرممالک کی طرف سے پیش کی گئی ایک اہم شفارس یہ تھی کی انضباطی صلاحیت کو یقینی بنایا جائے، ا سی لئے آیوش کی وزارت کے پی سی آئی ایم اورایچ کے اشتراک سے اس پہلے تربیتی پروگرام کااہتمام کررہے ہیں ۔

کوالٹی کنٹرول کے اقدامات میں خام ہربل مٹیریل اچھے طور طریقوں کے لئے معیارات شامل ہیں، جن میں زراعت ، کاشتکاری، ذخیرہ کاری، کلکشن، مینوفیکچرنگ ، لیباریٹری اورکلینکل وغیرہ شامل ہیں ۔مینوفیکچرنگ، درآمد برآمد اورمارکیٹنگ کے لئے خصوصی اوریکساں لائسنسنگ اسکیمیں نافذ کی جانی چاہئیں جو صلاحیت اور تحفظ کو یقینی بنانےکےلئےاہم ہیں ۔

بڑھتی ہوئی مارکیٹ ، ہربل دواؤں  مناسب کوالٹی، صلاحیت اور اثر پذیری کو برقررار ررکھنےکےلئے چیلنج پیش کررہی ہے۔ اسے روایتی۔ ہربل مصنوعات کی کوالٹی کنٹرول کے لئے لیباریٹری کی صلاحیت کے نیٹ ورک کے ذریعہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ منفردپروگرام روایتی / ہربل مصنوعات کی کوالٹی کنٹرول کے لئے  میکرواسکوپی، فارماکوگنوسی، فائٹو کیمسٹری، مائیکروبایولوجی اور دیگر ٹکنالوجیاں، اعلی کارکردگی والی تھن لیئر کروما ٹوگرافی اور گیس کروماکوگرافی وغیرہ جیسی لیباریٹری کے طریقہ کار سے متعلق تربیت فراہم کرےگا ۔

 

 

**********

 

 

ش ح ۔ح ا۔ف ر

U.No:12107



(Release ID: 1872911) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi , Telugu