صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے 'زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم)ایس سی ڈی پی ایم2.0) کے تحت کام کی پیش رفت اور بہترین مشقوں کا جائزہ لیا


1100 سے زیادہ صفائی مہم کامیابی سے چلائی گئیں، 21000 مربع فٹ سے زیادہ جگہ پیداواری استعمال کے لیے خالی کر دی گئی

8416 عوامی شکایات اور ان کی اپیلوں کا ازالہ کیا گیا، 21,695 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، اسکریپ ڈسپوزل کی فروخت سے 4 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی

Posted On: 01 NOV 2022 4:00PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود اور محکمہ صحت کی تحقیق کے زیر اہتمام 'خصوصی مہم 2.0 فار ڈسپوزل آف پینڈنگ میٹرز (ایس سی ڈی پی ایم) اور سوچھتا مہم' کے تحت کام کی پیش رفت اور  طریقوں کا جائزہ لیا۔ خصوصی مہم 2.0 کے موثر نفاذ کے لیے، مرکزی وزیر اور خاندانی بہبود ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھارتی پروین پوار کی طرف سے باقاعدہ طور پر جائزہ لیتے رہے ہیں۔

مرکزی وزیر صحت، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے 31 اکتوبر 2022کو اعلیٰ عہدیداروں کی میٹنگ کے دوران 'خصوصی مہم 2.0 فار ڈسپوزل آف پینڈنگ میٹرز (ایس سی ڈی پی ایم) اور سوچھتا ڈرائیو' کی پیشرفت کا جائزہ لیا

 

مہم کے مقاصد میں زیر التواء معاملات کو کم سے کم کرنا، صفائی کو ادارہ جاتی بنانا، اندرونی نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا، ریکارڈ کے انتظام میں افسران کو تربیت دینا، ریکارڈ کے بہتر انتظام کے لیے فزیکل ریکارڈز کو ڈیجیٹائز کرنا اور تمام وزارتوں/ محکموں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم: www.pgportal.gov. in/scdpm22 پر لانا شامل تھا۔ ایس سی ڈی پی ایم اور صفائی مہم کا آغاز یکم اکتوبر 2022 کو کیا گیا تھا اور 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک نافذ کیا گیا۔ تیسرے فریق کے جائزے 14-30 نومبر 2022 کے درمیان ہوں گے، جس کے بعد 24 اور 25 دسمبر 2022 کو یوم حکمرانی پر بہترین طریقوں کی پیش کش کی جائے گی۔  مہم کی ماہانہ پیشرفت کا سیکرٹری، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) کے ذریعے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے تحت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت (ایم ایچ ایف ڈبلیو) کے ہیڈ کوارٹرز اور اس سے منسلک دفاتر(ڈی ٹی ای جی ایچ ایس اور این ایچ اے) ، 128 ماتحت دفاتر، 50 خود مختار اداروں اور 1 مرکزی سرکاری شعبے کی انٹرپرائز نے سرگرمی سے حصہ لیا۔ ساتھ ہی، مہم کو ایم ایچ ایف ڈبلیو کے فیلڈ دفاتر تک بڑھا دیا گیا۔

عزت مآب مرکزی وزیر صحت محترمہ (ڈاکٹر) بھارتی پروین پوار نے ایمس، بی بی نگر، تلنگانہ میں  آیوش ہربل پلانٹیشن کا افتتاح کیا

عزت مآب مرکزی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار سوچھتا ابھیان کے نفاذ کو جانچنے کے لیے نرمان بھون میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت دفتر کے احاطے کا ایک چکر لگاتے ہوئے

مہم کے دوران 21600 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 8416 عوامی شکایات اور ان کی اپیلوں کا ازالہ کیا گیا، 1100 سے زیادہ صفائی مہم چلائی گئیں اور تقریباً 21000 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی ہے اور کباڑ بیچے جانے سے روپے 4,06,315/- آمدنی ہوئی ہے۔

صفائی کے بعد                                                                                           صفائی سے پہلے

 

صفائی مہم تصاویر (وردھمان مہاویر میڈیکل کالج اور صفدرجنگ ہسپتال، نئی دہلی)

محکمہ صحت، ریسرچ کے تمام ڈویژنوں کے ساتھ ساتھ فیلڈ لیول یونٹس اور اداروں کی طرف سے صفائی مہم کا آغاز بھرپور طریقے سے کیا گیا ہے۔ڈی ایچ آر کے 143 فیلڈ یونٹس/اسٹیبلشمنٹس میں آؤٹ ڈور صفائی مہم کامیابی سے چلائی گئی ہے۔ 28 ٹویٹس اور 27 دوبارہ ٹویٹس جو ڈی ایچ آر اور اس کی فیلڈ یونٹس کی فعال شرکت کو ظاہر کرتی ہیں ڈی ایچ آر کے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کی گئیں۔

صفائی مہم 2.0 کا انعقاد تمام آئی سی ایم آر اداروں میں کیا گیا تھا اور ان کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی تھیں۔ دہلی کے اسکولوں میں آئی سی ایم آر ہیڈکوارٹر کے ذریعہ اسکولوں میں حساسیت کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس میں صفائی کی اہمیت اور اچھی صحت اورصحت خواندگی سے اس کے تعلق کی وضاحت کی گئی۔ سوچھ بھارت ابھیان کے تحت آئی سی ایم آر(نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ان انوائرنمنٹلہیلتھ) میں 'ہربل واٹیکا' پہل کی گئی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی) میں صفائی مہم، بیداری مہم، بائیو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ پر لیکچرز اور پوسٹر/ماڈل مقابلے جیسی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ حکومت میں "بائیو میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ" آگاہی کے ساتھ تربیتی پروگرام اور صحت اور حفظان صحت سے متعلق آگاہی مہم۔ آئی سی ایم آر کے ذریعہ "ہاتھ دھونے" کی تکنیک کے ڈیمو کا اسکول میں اہتمام کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ نے "سوچھتا ہی سیوا" کے تھیم پر عملے اور ان کے اہل خانہ، طلباء کے درمیان ڈرائنگ اور مضمون نویسی کا مقابلہ بھی منعقد کیا۔

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  اس کے منسلک، ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں میں صفائی کو ادارہ جاتی بنانے اور التوا کو کم کرنے کے لیے زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ اس سال خصوصی مہم 2.0 کو دور دراز کے دفاتر، منسلک اور ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں میں بھی نافذ کیا گیا۔

ملک بھر میں صفائی کے طریقوں میں کئی شہری مرکزیت پر مبنی اختراعات اپنائے گئے ہیں۔ ریکارڈز کے انتظام کو اور زیادہ موثر بنانے کے لئے کمپیکٹرز فراہم کیے گئے ہیں، اس طرح فائلز/دستاویزات کو منظم طریقے سے رکھا جاسکتا ہے اور وہ محفوظ رہتے ہیں۔

بہت سے اداروں نے صفائی کو بڑھانے اور اپنے کیمپس میں صاف ستھرا اور سرسبز ماحول فراہم کرنے کے لیے بہترین طریقے اپنائے ہیں۔ تپ دق اور سانس کے امراض کے قومی ادارے (این آئی ٹی آر ڈی)، نئی دہلی نے واٹرجین نصب کیا ہے جو کہ ایک جدید ٹیکنالوجی ہے جو ہوا میں نمی کو پینے کے پانی میں تبدیل کرتی ہے۔ایمس، بی بی نگر، تلنگانہ نے آیوش ہربل پلانٹیشن انجام دیا۔اے آئی آئی ایم پی آر ، ممبئی نے مہم کے دوران فضلے کے بہترین نمٹارے کے طریقوں کو اپنایا جس میں کچن کا فضلہ اکٹھا کیا جاتا ہے اور اسے گلنے کے بعد پودے لگانے کے لیے مٹی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ "سوچھتا ہی سیوا" کے خیال سے متاثر ہو کر، ایمس ، رشیکیش نے کوڑے کباڑ ، زنگ آلود بنچوں، کوب /جالے/پرندوں کے گھونسلے/دیوار پر سیپج کو ہدف کے طور پر شناخت کیا اور مہم کے دوران شناخت شدہ علاقے کو صاف کر کے فضلہ سے پاک کر دیا گیا۔ سیکیورٹی گارڈ کو تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کو کنٹرول کرنے / متعلقہ علاقے میں گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی لگانے کے لیے رکھا گیا ہے۔ ایمس، بھونیشور نے ایمس، بھونیشور کو پلاسٹک فری، تمباکو سے پاک اور مرکری سے پاک بنانے کے عمل کو اپنایا۔ آر ایم ایل ہاسپٹل میں، پہلی بار کیکالپ کے رہنما خطوط کے تحت صفائی کی سرگرمیوں کے لیے تین بالٹی سسٹم کو اپنایا گیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ٹریننگ اینڈ ریسرچ ، ممبئی نے پیلے بخار کی ویکسینیشن کے لیے آنے والے مسافروں کے لیے صفائی پر ایک نمائش کا اہتمام کیا۔ سنٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (سی ڈی ٹی ایل)، ممبئی نے زونل ایف ڈی اے کے احاطے میں کشادہ باغ کے ساتھ دونوں طرف درختوں کی قطار، سایہ اور خوبصورتی کو مزید خوبصورت بناتا ہے۔

All India Institute of Physical Medicine and Rehabilitation (AIIPMR), Mumbai  AIIMS, Bibinagar (Photo)

       

AIIMS, Rishikesh National Institute of TB and Respiratory Diseases (NITRD), New Delhi​

                                   

AIIMS, Bhubaneswar     AIIMS, Mangalagiri

اس مہم کی نگرانی صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر اور DARPG کے پورٹل ( www.pgportal.gov.in/scdpm22 )  کی رہنمائی میں بنائے گئے ایک وقف شدہ سوچھتا پورٹل ( https://cd.nhp.gov.in ) کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ تصاویر اور ڈیٹا اپ لوڈ کرنا۔

خصوصی مہم 2.0 کے دوران 02.10.2022-31.10.2022 تک، صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے، اس سے منسلک، ماتحت دفاتر اور خود مختار اداروں میں درج ذیل پیش رفت ہوئی:

(اے) سوچھتا مہم کی سائٹس-1107 (بی) ریکارڈ کا انتظام: فائلوں کا جائزہ لیا گیا (فزیکل فائلز + ای فائلز) -21695 (سی) عوامی شکایات + اپیلوں کا ازالہ- 8416 (ڈی) ریونیو کمایا گیا (روپے میں) - 406315 (ای) ) خالی جگہ (مربع فٹ میں) – 21073۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-12098

 



(Release ID: 1872893) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Telugu