اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راشٹریہ فولاد نگم لمیٹڈ میں نگرانی بیداری ہفتہ - 2022  کا آغاز


جناب اتل بھٹ، سی ایم ڈی، آر آئی این ایل، اور ملازمین نے دیانتداری کا عہد لیا

Posted On: 01 NOV 2022 3:24PM by PIB Delhi

راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ(آر آئی این ایل) ، وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ، سنٹرل ویجیلنس کمیشن(سی وی سی) کی ہدایت کے مطابق 31.10.2022 سے 6.11.2022 تک ویجیلنس (نگرانی)بیداری ہفتہ - 2022 منا رہا ہے۔

31 اکتوبر 2022 کو وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کی انتظامیہ عمارت میں منعقدہ ایک پروگرام میں ، جناب اتل بھٹ، سی ایم ڈی، آر آئی این ایل، ڈائریکٹرز، سینئر افسران اور ملازمین نے دیانتداری کا عہد لیا۔

وی ایس پی کے مختلف شعبوں کے سربراہان اور ویزاگ کے باہر پلانٹ، کانوں، رابطہ اور مارکیٹنگ کے مختلف دفاتر میں ملازمین نے بھی سالمیت  اور ایمانداری سے کام کرنے کا عہد لیا۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کی یاد میں 31 اکتوبر 2022 کو وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے اسپورٹس اور ویجیلنس ڈپارٹمنٹس کی طرف سے اکو ٗاسٹیڈیم میں "رن فار یونٹی" / "واکتھون" کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تین سو سے زائد اسکولی بچوں، ملازمین، گھریلو خواتین، نوجوانوں اور یوگا پریکٹیشنرز نے شرکت کی۔ آر آئی این ایل کے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ نے بدعنوانی کے خلاف لڑنے کے ارادے کے ساتھ ویجیلنس بیداری ہفتہ منانے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر اس سرگرمی میں شمولیت اختیار کی۔

 

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کی یاد میں ہر سال اس دن رن فار یونٹی کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس دن کو قومی اتحاد کا دن یا راشٹریہ ایکتا دیوس بھی کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اے پی نوین کمار نے بچوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو نظم و ضبط پر رکھیں اور ایماندار ہونے کے ساتھ ساتھ خود کو جسمانی طور پر فٹ رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام پہلوؤں کو یکجا کرنے کے نتیجے میں وہ ملک کے اچھے شہری بنیں گے۔

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-12093


(Release ID: 1872890) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Kannada