وزارت دفاع
بھوٹان کی رائل آرمی کے چیف آپریشنز آفیسر لیفٹیننٹ جنرل بٹو شیرنگ کا ہندوستان کا دورہ
Posted On:
01 NOV 2022 5:37PM by PIB Delhi
لیفٹیننٹ جنرل بٹو شیرنگ، ڈی وائی جی، ڈی آر ٹی، ڈی ڈبلیو، ڈی ٹی، ڈی کے، چیف آپریشنز آفیسر، رائل بھوٹان آرمی فی الحال 28 اکتوبر سے 02 نومبر 2022 تک ہندوستان کے دورے پر ہیں۔
رائل بھوٹان آرمی کے سربراہ نے 29 اکتوبر 2022 کو آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی، چنئی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا جائزہ لیا۔ 01 نومبر 2022 کو، انھوں نے قومی جنگی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ساؤتھ بلاک، نئی دہلی میں ایک رسمی گارڈ آف آنر وصول کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل بٹو شیرنگ نے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے سے ملاقات کی اور دونوں فوجوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت کرنے کے علاوہ موجودہ عالمی صورتحال اور سیکورٹی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا۔
اپنے دورے کے دوران جنرل نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، چیف آف ائیر اسٹاف، وائس چیف آف آرمی اسٹاف، سیکرٹری دفاع اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران سے بھی ملاقات کی۔ یہ دورہ ہندوستانی مسلح افواج اور رائل بھوٹان آرمی کے درمیان پہلے سے موجود دوستی اور تعاون کو مزید تقویت دے گا اور مضبوطی فراہم کرے گا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 12100
(Release ID: 1872810)
Visitor Counter : 130