سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی ڈی بی – ڈی ایس ٹی نے لعاب دہن کا نمونہ براہ راست حاصل کرنے کی کٹ کے فروغ اور اسے کاروباری شکل دیئے جانے کے لئے امداد دی۔ اس سے چنئی میں قائم کریا میڈیکل ٹیکنالوجیز کو چار کروڑ قرض کی مدد فراہم ہوگی
ٹی ڈی بی- ڈی ایس ٹی نے چنئی کی میسرز کریا میڈیکل ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو لعاب دہن کا نمونہ براہ راست حاصل کرنے کی کٹ کو فروغ دینے اور اسے کاروباری شکل دینے کے لئے امداد دی
Posted On:
01 NOV 2022 1:14PM by PIB Delhi
عالمی وبا کے قہر کی وجہ سے بہت سی زندگیاں تباہ ہو گئیں اور لوگوں کی زندگیوں میں سخت حالات پیدا ہوگئے۔ البتہ ہمارے محققین، صنعت کاروں اور چھوٹے کاروباریوں کی مربوط کوششوں کی وجہ سے ملک میں آر ٹی- پی سی آر جانچ کٹ کووڈ ویکسین ، پی پی ای کٹس اور ماسک وغیرہ جیسے حل پیش کئے گئے۔ یہ تمام حل ایک مختصر ریکارڈ وقت کے اندر اندر پیش کئے گئے۔ ویکسین کی سپلائی کی ضرورت نہ صرف ملک میں پوری کی گئی بلکہ بھارت نے کووڈ – 19 کے دوران ٹیکہ کاری کی عالمی ضرورتوں میں بھی تعاون دیا، جس کی وجہ سے بھارت کو دنیا کے دوا ساز ملک کے خطاب سے نوازا گیا اور بھارت کو ایک قابل انحصار ملک کا مقام عطا کیا گیا۔
جیسا کہ ملک، اپنے امرت کال کے لئے تیاری کر رہا ہے، لہذا یہ وقت دوا سازی اور طبی آلات کے شعبے میں اپنی امنگوں کو از سر نو طے کرنے کا ہے۔ بھارت کے لئے ایک عالمی رہنما بن کر ابھرنے کے لئے اگلا مرحلہ اختراع، نئے خیالات کو فروغ دینے اور حفظان صحت کے نظام کو بڑھا وا دینے کی جانب پیش رفت کا ہے۔ ملک نے کووڈ - 19 ویکسین تیار کر کے آئی سی ایم آر ، ڈی ایس ٹی ، ڈی بی ٹی اور ٹی ڈی بی جیسے سرکاری اداروں کے ساتھ اشتراک کر کے ، بھارت بائیو ٹیک اور مائی لیب ڈسکوری سولیوشنز جیسی ، ملک میں پنپنے والی کمپنیوں کے ذریعہ تشخیصی کٹس تیار کر کے عالمی وبا سے نمٹنے کے وقت ان میں سے بہت سی خاصیتوں کا اظہار کیا۔
حکومت ہند نے پیش رفت کرتے ہوئے مستقبل میں کام آنے والا طریقہ کار اختیار کیا ہے، جس میں اعلیٰ کوالٹی والی طبی مصنوعات کو بڑے پیمانے پر تیار کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ یہ کہنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے، کہ ٹی ڈی بی نے پورے نظام کے لئے ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ آج حفظان صحت کے شعبے میں تقریبا سبھی بڑی کمپنیوں میسرز شانتا بایو ٹیک (بھارت میں ہیپاٹائٹس –بی کی روک تھام کا پہلا ویکسین تیار کرنے والی کمپنی) بھارت بایو ٹیک، بائیکون، رین بیکسی، بایولوجیکل – ای، گلینڈ فارما، پینشیا بایو ٹیک، ورچو بایو ٹیک، اسٹرائڈ ایکرولیب، مائی لیب ڈسکوری وغیرہ کو ٹی ڈی بی نے ، ان کے پروجیکٹوں کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے مالی مدد دی ہے۔
بھارت کے حفظان صحت کے شعبے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ نے میسرز کریا میڈیکل ٹیکنالوجیز پرائیٹڈ لمیٹڈ ،چنئی کو ، لعاب دہن کا نمونہ براہ راست حاصل کرنے کی کٹ کو فروغ دینے اور اسے تجارتی شکل دینے کے مقصد سے مزید مستحکم کیا ہے۔ ٹی ڈی بی نے 9 کروڑ روپے کی، کل پروجیکٹ لاگت میں سے چار کروڑ روپے کا قرضہ فراہم کرنے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
کمپنی لعاب دہن اکٹھا کرنے کی ایک کٹ تیار کرنا چاہتی ہے اور اسے تجارتی شکل دینا چاہتی ہے۔ اس کٹ میں مالی کیولر ٹرانسپورٹ میڈیا ایم ٹی ایم کا استعمال کیا جائے، جس سے انفیکشن سے پھیلنے والی بیماریوں اور کینسر کی مالی کیولر پر مبنی تشخیص کو فروغ حاصل ہو گا۔ایم ٹی ایم کو اس بات کی ضرورت نہیں ہوتی کہ نمونے کو منتقل کئے جانے کے دوران کسی مخصوص درجہ حرارت پر محفوظ کیا جائے ۔ کریا کی نمونہ اکٹھا کرنے والی کٹ کا دارو مدار نمونے کو خود اکٹھا کرنے پر ہوتا ہے، جس سے دور دراز یا دہی علاقوں سے نمونے کو لانے لے جانے میں خاطر خواہ بہتری آجاتی ہے ۔
کووڈ – 19 عالمی وبا کے آغاز میں کریا ،سوئب پر مبنی نمونہ اکٹھا کرنے کی کٹ تیار کرنے والی پہلی کمپنی ہے ، جس میں محفوظ وائرل مولی کیولر ٹرانسپورٹ میڈیم کا استعمال کیا گیا۔ کمپنی نے یہ کٹ کامیابی کے ساتھ تیار کر کے سرکاری اسپتالوں کی مدد کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(2022۔11۔01)
U- 12083
(Release ID: 1872652)
Visitor Counter : 161