بجلی کی وزارت
این ایچ پی سی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر راشٹریہ ایکتا دیوس منایا
این ایچ پی سی کو راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر حلف دلایا گیا
اس موقع پر خصوصی یونٹی رَن کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا
Posted On:
01 NOV 2022 12:21PM by PIB Delhi
این ایچ پی سی لمیٹڈ نے ، جو بھارت کی پن بجلی سے متعلق ایک اعلیٰ کمپنی ہے، راشٹریہ ایکتا دیوس (اتحاد کا قومی دن) منایا۔ یہ تقریب 31 اکتوبر 2022 کو سردار ولبھ بھائی کے یوم پیدائش کے موقع پر کمپنی کے سبھی علاقائی دفتروں ، بجلی اسٹیشنوں، پروجیکٹوں اور شاخوں میں منائی گئی ۔

این ایچ پی سی کے مالی امور کے ڈائریکٹر جناب آر پی گوئل ، فرید آباد کے این ایچ پی سی کار پوریٹ دفتر میں 31 اکتوبر 2022 کو اتحاد کے لئے دوڑ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرتے ہوئے، دوڑ کا اہتمام راشٹریہ ایکتا دیوس (اتحاد کے قومی دن کے موقع پر کیا)
این ایچ پی سی کے مالی امور کے ڈائریکٹر جناب آر پی گوئل نے فرید آباد کے این ایچ پی سی کارپوریٹ دفتر میں ملازمین کو راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر حلف دلایا۔ جس میں این ایچ پی سی کے ملازمین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ اس۔ ق ر۔
(2022۔11۔01)
U- 12076
(Release ID: 1872619)