نیتی آیوگ
نیتی آیوگ کا ہندوستان کی اصلاحات کی کہانی پر دوسرا اِن -ہاؤس لیکچر: آخری 8 سال
Posted On:
31 OCT 2022 6:56PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ کے اِن- ہاؤس لیکچر سیریز کا دوسرا لیکچر، جس کا موضوع تھا ’ہندوستان کی اصلاحات کی کہانی - آخری 8 سال‘، آج سشما سوراج بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوا۔
کلیدی خطبہ آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن(او آر ایف) کے نائب صدر گوتم چکرمانے نے دیا، اس کے بعد نیتی آیوگ کے سی ای او پرمیشورن لائر کے زیر انتظام پینل مذاکرہ ہوا۔ یہ بات چیت محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی کی سکریٹری انیتا کروال، او آر ایف کے نائب صدر گوتم چکرمانے اور ایف آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر سبھراکانت پانڈا کے درمیان ہوئی تھی۔
نیتی آیوگ کے وائس چیئر سمن بیری نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا، ’’معیشت میں، ہمیں ہمیشہ ترقی کے بارے میں سوچنا پڑتا ہے، بلکہ تقسیم کے طول و عرض کے بارے میں بھی، خاص طور پر ہمارے جیسے ڈیٹا پر انحصار رکھنے والے ملک میں۔ 2014 اور 2022 کے درمیان جو بڑی تبدیلی آئی ہے وہ بڑے پیمانے پر حاصل کی جانے والی مہارت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بہت سے آزادانہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ یو پی آئی، جن دھن یوجنا اور آیوشمان بھارت جیسی اسکیموں پر عمل درآمدکے ساتھ اب ہم جو کچھ دیکھتے ہیں وہ کارکردگی دکھانے کی قابل ذکر صلاحیت ہے۔
سیریز کا افتتاحی لیکچر، کووڈ-19 ویکسینیشن: دی انڈیا سٹوری’، 30 ستمبر 2022 کو منعقد ہوا۔ انڈیا ڈیولپمنٹ اسٹریٹجیز لیکچر سیریز ہر ماہ منعقد کی جائے گی۔ ان لیکچرز میں قومی ترقیاتی ترجیحات، جامع ترقی کی پالیسیوں، مختلف شعبوں میں بہترین طریقوں، تعاون پر مبنی اور مسابقتی وفاقیت کو فروغ دینے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔
آج کے لیکچر میں 300 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں سینئر رہنما، جوائنٹ سیکرٹریز، مشیران اور ان کے پہلو بہ پہلو دیگر نوواردان شامل تھے۔
لائیو سلسلہ یہاں دیکھیں۔
*************
ش ح۔ س ب ۔ رض
U. No.12069
(Release ID: 1872583)
Visitor Counter : 151