کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ستمبر 2022 میں آٹھ بنیادی صنعتوں کے مشترکہ انڈیکس میں ستمبر 2021 کے انڈیکس کے مقابلے میں 7.9 فیصد اضافہ ہوا


جون 2022 کے لیے آٹھ بنیادی صنعتوں کے انڈیکس کی حتمی شرح نمو اس کی عارضی سطح 12.7 فیصد سے بدل کر 13.1 فیصد ہو گئی

ستمبر 2022 کے لیے آٹھ بنیادی صنعتوں کا اشاریہ (بنیاد: 2011-12=100)

Posted On: 31 OCT 2022 5:21PM by PIB Delhi

آٹھ بنیادی صنعتوں کے مشترکہ اشاریے میں ستمبر 2021 کے اشاریہ کے مقابلے ستمبر 2022 میں 7.9 فیصد (عارضی) اضافہ ہوا۔ سیمنٹ، کوئلہ، کھاد، بجلی، اسٹیل اور ریفائنری مصنوعات کی صنعتوں کی پیداوار میں گذشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں ستمبر 2022 میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی سی آئی منتخب آٹھ بنیادی صنعتوں – کوئلہ، خام تیل، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات، کھاد، اسٹیل، سیمنٹ اور بجلی میں پیداوار کی مشترکہ اور انفرادی کارکردگی کی پیمائش کرتا ہے۔ آٹھ بنیادی صنعتیں انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (IIP) میں شامل اشیا کے وزن کا 40.27 فیصد پر مشتمل ہیں۔ سالانہ اور ماہانہ اشاریے کی تفصیلات اور شرح نمو بالترتیب ضمیمہ I اور II میں فراہم کی گئی ہیں۔

2. جون 2022 کے لیے آٹھ بنیادی صنعتوں کے انڈیکس کی حتمی شرح نمو اس کی عارضی سطح 12.7 فیصد سے بدل کر 13.1 فیصد ہو گئی۔ اپریل-ستمبر 2022-23 کے دوران آئی سی آئی کی مجموعی ترقی کی شرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 9.6 فیصد تھی۔

3. آٹھ بنیادی صنعتوں کے انڈیکس کا خلاصہ ذیل میں دیا گیا ہے:

 

کوئلہ – کوئلے کی پیداوار (وزن: 10.33 فیصد) ستمبر 2021 کے مقابلے میں ستمبر 2022 میں 12.0 فیصد بڑھی۔ اس کے مجموعی اشاریہ میں اپریل سے ستمبر 2022-23 کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21.0 فیصد اضافہ ہوا۔

خام تیل – خام تیل کی پیداوار (وزن: 8.98 فیصد) ستمبر 2022 میں ستمبر 2021 کے مقابلے میں 2.3 فیصد کم ہوئی۔ اس کا مجموعی انڈیکس اپریل سے ستمبر 2022-23 کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.3 فیصد کم ہوا۔

قدرتی گیس - قدرتی گیس کی پیداوار (وزن: 6.88 فیصد) ستمبر، 2022 میں ستمبر، 2021 کے مقابلے میں 1.7 فیصد کم ہوئی۔ اس کے مجموعی اشاریہ میں اپریل سے ستمبر، 2022-23 کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا۔

پیٹرولیم ریفائنری پروڈکٹس– پیٹرولیم ریفائنری کی پیداوار (وزن: 28.04 فیصد) ستمبر 2021 کے مقابلے ستمبر 2022 میں 6.6 فیصد بڑھی۔ اس کے مجموعی اشاریہ میں اپریل سے ستمبر 2022-23 کے دوران گزشتہ اسی سال مدت کے مقابلے میں 10.1 فیصد اضافہ ہوا۔

کھاد - کھاد کی پیداوار (وزن: 2.63 فیصد) ستمبر 2021 کے مقابلے ستمبر 2022 میں 11.8 فیصد بڑھی۔ اس کے مجموعی انڈیکس میں اپریل سے ستمبر 2022-23 کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.5 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیل – اسٹیل کی پیداوار (وزن: 17.92 فیصد) ستمبر، 2022 میں ستمبر، 2021 کے مقابلے میں 6.7 فیصد بڑھی۔ اس کے مجموعی اشاریہ میں اپریل سے ستمبر، 2022-23 کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔

سیمنٹ – سیمنٹ کی پیداوار (وزن: 5.37 فیصد) ستمبر 2021 کے مقابلے ستمبر 2022 میں 12.1 فیصد بڑھی۔ اس کے مجموعی اشاریہ میں اپریل سے ستمبر 2022-23 کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.9 فیصد اضافہ ہوا۔

بجلی – بجلی کی پیداوار (وزن: 19.85 فیصد) ستمبر 2021 کے مقابلے ستمبر 2022 میں 11.0 فیصد بڑھی۔ اس کے مجموعی انڈیکس میں اپریل سے ستمبر 2022-23 کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.7 فیصد اضافہ ہوا۔

 

نوٹ 1: جولائی، 2022، اگست، 2022 اور ستمبر، 2022 کا ڈیٹا عارضی ہے۔ بنیادی صنعتوں کے انڈیکس نمبروں کو ماخذ ایجنسیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق نظر ثانی / حتمی شکل دی گئی ہے۔

نوٹ 2: اپریل 2014 سے، قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔

نوٹ 3: صنعت کے لحاظ سے اوپر اشارہ کردہ انفرادی صنعتی وزن ہے جو آئی آئی پی سے اخذ کیا گیا ہے اور تناسب کی بنیاد پر آئی سی آئی کے مشترکہ وزن میں 100 کے برابر ہے۔

نوٹ 4: مارچ 2019 سے، تیار اسٹیل کی پیداوار کے اندر آئٹم ’کولڈ رولڈ (CR) کوائلز‘ کے تحت ہاٹ رولڈ پکلڈ اینڈ آئلڈ (HRPO) نامی ایک نئی اسٹیل پروڈکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

نوٹ 5: اکتوبر 2022 کے لیے انڈیکس کی ریلیز بدھ 30 نومبر 2022 کو ہوگی۔

                                               **************

Click here to see Annexure

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 12050



(Release ID: 1872539) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Telugu