کوئلے کی وزارت
خصوصی مہم 2.0 کے تحت
کوئلے کی وزارت اور سرکاری دائرہ کار کی اکائیوں کی قابل ذکر حصولیابیاں
Posted On:
31 OCT 2022 5:48PM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت نے اس سال 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک چلنے والی خصوصی مہم 2.0 کے دوران 3023788 مربع فٹ سے زائد کے بقدر جگہ کو صاف کیا ۔ 5409.5 ملین ٹن کے بقدر کباڑ کو ٹھکانے لگایا گیا جس سے 48.5 کروڑ روپئے کے بقدر آمدنی ہوئی ہے۔

کوئلے کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر انل کمار جین نے آج کوئلہ کمپنیوں کے سی ایم ڈی حضرات اور وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ خصوصی مہم 2.0 سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا اور کیے گئے کام کی ستائش کی اور صفائی ستھرائی/کباڑ کو ٹھکانے لگانے/شکایتوں کے ازالے سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی صلاح دی۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر آج ’’راشٹریہ ایکتا دیوس‘‘ (قومی یوم اتحاد) مناتے ہوئے، تمام ملازمین کے ذریعہ ’’راشٹریہ ایک دیوس‘‘ کا حلف لیا گیا۔

******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.12051
(Release ID: 1872411)