پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری 31 اکتوبر 2022 کومتحدہ عرب امارات کے اے ڈی آئی پی ای سی-2022 کا دورہ کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 OCT 2022 6:44PM by PIB Delhi
پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری،متحدہ عرب امارات کے توانائی اور بنیادی ڈھانچہ کے وزیر عزت مآب سہیل محمد فرج المزروعی اورمتحدہ عرب امارات کے صنعت اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے وزیر اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی(اے ڈی این او سی)اور منیجنگ ڈائریکٹر گروپ سی ای اوعزت مآب ڈاکٹر سلطان احمد الجابرکی دعوت پر ابو ظہبی بین الاقوامی پیٹرولیئم نمائش اور کانفرنس(اے ڈی آئی پی ای سی-2022) کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے 31 اکتوبر 2022 سے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران، وزیر -2022 اے ڈی آئی پی ای سی کی افتتاحی تقریب میں میزبانی کرنے والے متحدہ عرب امارات کے صنعت اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے وزیر، اے ڈی این او سی کے ایم ڈی اور گروپ سی ای او عزت مآب ڈاکٹر سلطان احمد ،متحدہ عرب امارات کے توانائی اور بنیادی ڈھانچہ کے وزیر عزت مآب سہیل محمد المزروعی اور دوسرے چند منتخب وزراء یعنی سعودی عربیہ کے توانائی کے وزیر عزت مآب عبدالعزیز بن سلمان آل سعود،اوپیک کے سکریٹری جنرل عزت مآب ہیثم الغیث اور مصر کے پیٹرولیم اور معدنیاتی وسائل کے وزیر، عزت مآب طارق الملاکے ساتھ اپنے خصوصی کلمات پیش کریں گے
وزیر موصوف متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصبوں عزت مآب توانائی اور بنیادی ڈھانچہ کے وزیر ۔ سہیل محمد فرج المزروعی اور صنعت اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے وزیر ،اے ڈی این او سی کے ایم ڈی اور گروپ سی ای او عزت مآب ڈاکٹر سلطان احمد الجابرکے ساتھ ہندوستان –متحدہ عرب امارات اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مجموعی فریم ورک کے اندر توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے دوطرفہ بات چیت کریں گے۔
عزت مآب وزیر اے ڈی آئی پی ای سی -2022 میں شرکت کرنے والےمختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں اور توانائی کی بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں اور عالمی تیل اور گیس کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
تقریب کے دوران، عزت مآب وزیر انڈیا پویلین کا بھی افتتاح کریں گے، جسے فیڈریشن آف انڈین پٹرولیم انڈسٹری (ایف آئی پی آئیFIPI) اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔
اے ڈی این او سی کے زیر اہتمام،اے ڈی آئی پی ای سی توانائی کی صنعت کے دنیا کے معروف ایونٹس میں سے ایک ہے اور اس کا مقصد عالمی معیشت، توانائی کی فراہمی اور سلامتی کے چیلنجوں کے ساتھ ساتھ توانائی کے حل کی اگلی نسل سمیت ایک ابھرتے ہوئے عالمی توانائی کے نظام کو متاثر کرنے والے تازہ ترین رجحانات کے بارے میں بصیرت فراہم کرنا ہے۔
***********
ش ح ۔ اک ۔ م ش
U. No.12025
(ریلیز آئی ڈی: 1872187)
وزیٹر کاؤنٹر : 147