سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کیرالہ میں گاڑیوں کےلئے بنایا جارہا زیر تعمیر انڈر پاس منہدم،کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں

Posted On: 30 OCT 2022 4:39PM by PIB Delhi

کیرالہ میں قومی شاہراہ نمبر 66 کے چینگلا سے نیلیشورم سیکشن  پر ایک زیر تعمیر ویہیکولر انڈر پاس (وی یو پی) کا ڈیک سلیب  ہفتے29  اکتوبر 2022 کو صبح  ساڑھے تین بجے منہدم ہوگیا۔یہ حاثہ اس وقت ہوا،جب ویہیکل انڈر پاس کے ڈیک سلیب کی تعمیر  کےلئے کنکریٹ کا کام چل رہا تھا۔ایک شخص کو معمولی طورپر  سے چوٹ آئی اور کسی دیگر کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبرنہیں ہے۔

ابتدائی تجزیہ سے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ ڈیک سلیب کے کنکریٹ کاموں کو پورا کرنے کےلئے مچان ناکام ہوگیا،جس سے  یہ سلیب منہدم ہوگیا۔لیکن اس کے گرنے کے وجوہات  کو دیکھنے کےلئے قومی شاہراہ اتھاریٹی (این ایچ اے آئی)نے نیشنل ٹیکنولوجی انسٹی ٹیوٹ سرتھکل اور کالی کٹ کے پروفیسروں کی ایک ماہرکمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کمیٹی ایسے واقعات کو دہرائے جانے سے بچنے کےلئے اصلاح کے اقدامات اور پالیسی ساز اصلاحات کی تجویز دے گی۔

قومی شاہراہ اتھاریٹی تعمیراتی کام میں  اعلی معیارات پر عمل کر نے  کےلئے پرعزم ہے۔شاہراہوں کی ترقی میں خامیوں  سے نمٹنے  کےلئے شاہراہ  اتھاریٹی کی سخت پالیسی  ہے کہ مراعات یافتہ/ ٹھیکیدار/ کنسلٹنٹس کے ذریعہ پلوں،ڈھانچوں ،ڈھانچوں کے رابطے وغیرہ  کی تعمیر  معیارات  میں کسی طرح  کی چوک  ہونے پر،غلطی کرنے والے اداروں / اہلکاروں کے خلاف سزا دینے والی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔

*********

ش ح ۔ا م۔

U:12011


(Release ID: 1872064) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Malayalam