پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کی وزارت میں خصوصی مہم 2.0
پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری نے صفائی ستھرائی کی صورت حال کا معائنہ کیا، پیش رفت کا جائزہ لیا
617 عوامی شکایات اور 160 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹا دی گئیں
تقریباً 600 ناقابل اصلاح ، بوسیدہ اور معاشی اعتبار سے ناقابل مرمت اشیاء کو ٹھکانے لگایا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 OCT 2022 6:05PM by PIB Delhi
دو اکتوبر 2022 کو ایک ماہ کےعرصے پر محیط خصوصی مہم 2.0 کے آغاز پر، پنچایتی راج کی وزارت نے دفتر کے احاطے میں صفائی کی موجودہ سطح کو بہتر بنانے، اسکریپ/فضول مواد کو ٹھکانے لگانے، عوامی شکایات کو بروقت نمٹانے کے اور دفاتر میں زیر التوا پڑے کام کاج کے بوجھ کو کم کرنے کے عزم کا اعادہ کرنے کے لئے ٹویٹر کے ذریعے پیغام رسانی کی۔
ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری نے 3 اکتوبر 2022 کو جیون بھارتی بلڈنگ، نئی دہلی میں دفتر کے احاطے کا مکمل طور پر دورہ کیا اور عملے کے ارکان کو مشورہ دیا کہ وہ خصوصی مہم 2.0 کے ایک حصے کے طور پر صفائی کی مکمل مہم میں اپنا کردار ادا کریں اور ایک بہتر کام کاج والا ماحول پیدا کریں، جس میں صفائی ستھرائی کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔تمام افسروں اور عملے کے ارکان ( مستقل / کنٹریکچوئل /آؤٹ سورسڈ) کو مشورہ دیا گیا کہ وہ عوامی شکایات، اراکین پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی مشاورت اور پارلیمانی یقین دہانیوں کے بروقت اور موثر نمٹارے کو یقینی بنائیں اور اسی کے ساتھ ساتھ خصوصی مہم 2.0 کی مدت کے دوران کچرے کو ٹھکانے لگایا جائے۔


خصوصی مہم 2.0 پر بینرز اور پوسٹرز 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک تین عمارتوں میں واقع دفتر کے احاطے میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ آگاہی، وسیع پیمانے پر شرکت کے لیے تحریک اور خصوصی مہم 2.0 کے لیے ماحول پیدا کیا جا سکے۔

خصوصی مہم 2.0 کے آغاز سے پہلے، پنچایتی راج کی وزارت نے 22 ستمبر 2022 کو ایک دفتری سرکلر کے ذریعے وزارت میں تین مقامات یعنی کرشی بھون، جیون بھارتی بلڈنگ اور جیون پرکاش بلڈنگ پر تعینات تمام افسران اور عملے کے ارکان ( مستقل / کنٹریکچوئل /آؤٹ سورسڈ) سے ، خصوصی مہم 2.0 اور اس سے بعد کے عرصےکے دوران روزانہ کی بنیاد پر دفاتر میں صفائی ستھرائی کی دیکھ بھال کرنے کے حوالے سے اپیل کی۔
پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری کی ہدایت کے مطابق 30 ستمبر 2022 کو ایک اور سرکلر جاری کیا گیا تھا جس میں تمام ڈویژنل سربراہان سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اپنے تحت کام کرنے والے افسران اور عملے کو 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم 2.0 کے نفاذ کے مقصد سے دفتر کے احاطے، کمروں میں صفائی کی دیکھ بھال، فزیکل فائلوں کو ختم کرنے، کرشی بھون، جیون بھارتی بلڈنگ اور جیون پرکاش بلڈنگ، نئی دہلی میں واقع دفاتر میں اسکریپ اور فالتو مواد کی نشاندہی کرنے سے متعلق ہدایات دیں۔
پنچایتی راج کی وزارت نے جوائنٹ سکریٹری سطح کے ایک افسر کو خصوصی مہم 2.0 کی پیشرفت کے تال میل، نگرانی اور جائزہ کے لیے نوڈل افسر کے طور پر نامزد کیا ہے۔ تمام ڈویژنل سربراہان کو مشورہ دیا گیا کہ وہ 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک خصوصی مہم 2.0 کے کامیاب نفاذ کے لیے ذاتی طور پر دفتر کے احاطے کا دورہ کریں اور دیگر اسٹاف ممبران کو بھی خصوصی مہم 2.0 کا حصہ بننے کی ترغیب دیں۔
وزارت کے سینئر افسران نے ذاتی طور پر وقتاً فوقتاً مختلف حصوں کا دورہ کیا اور عملے کے ارکان کو مشورہ دیا کہ وہ سوچھتا [صفائی ستھرائی] کے کام میں سب لوگوں کو شامل کریں۔ خصوصی مہم 2.0 کے دوران، پرانے اور متروک فرنیچر/ فکسچرز/ الیکٹرانک آئٹمز/ بیکار قرار دی گئیں اشیاء، جو کہ دفتر کے احاطے اور کمروں میں پڑی ہوئی بالکل ناکارہ چیزیں ہیں، ان کو ٹھکانے لگانے کے لیے شناخت کیا گیا ہے تاکہ ایم او پی آر کی سرگرمیوں کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے لئے دفتر میں جگہ خالی کرنے کی غرض سے انہیں ٹھکانے لگایا جا سکے۔ خصوصی مہم 2.0 کے کامیاب نفاذ کے لیے، جنرل ایڈمنسٹریشن سیکشن نے وزارت کے لیے گھروں کے اندر لگائے جانے والے پودے، پھولوں کے گملے اور آرائشی سامان خریدے ہیں۔
جی ایف آر میں درج مالی نظم و ضبط کے مناسب طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے تمام غیر استعمال شدہ اشیاء کو ٹھکانے لگانے کے لیے ڈپٹی سیکرٹری سطح کے افسر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ 28 اکتوبر 2022 کو ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے جنرل ایڈمنسٹریشن سیکشن نے کمیٹی کے ممبران کے ساتھ مل کر تقریباً 600 ناقابل استعمال، متروک اور معاشی طور پر ناقابل مرمت کے (بی ای آر) اشیاء کی نشاندہی کی ہے جن میں اسکریپ اور فالتو مواد شامل ہیں جنہیں ٹھکانے لگانے کا عمل عمارت میں واقع تین دفاتر میں انجام دیا جاسکتا ہے۔ خصوصی مہم 2.0 کے تحت شناخت کی گئی اشیاء کو اب جی ای ایم پورٹل کی شرائط و ضوابط کے مطابق جی ای ایم پورٹل کے ذریعے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔
2 اکتوبر 2022 کو شروع کی گئی خصوصی مہم کے پہلے مرحلے - خصوصی مہم 2.0 کے دوران، تقریباً 530 مربع فٹ جگہ کو دفاتر میں پیداواری استعمال کے لیے خالی کر دیا گیا ہے اور اس کباڑ کو ٹھکانے لگانے کے عمل کے ذریعہ، وزارت کو 4,13,978 روپے کی رقم حاصل ہونے کی امید ہے۔ خصوصی مہم 1.0 کے دوران، وزارت نے 16 اکتوبر 2021 تک 4,14,609 روپے کی آمدنی حاصل کی اور 970 مربع فٹ کی جگہ خالی کی اور ہموار ریکارڈ کے عمدہ اور بہتر بندوبست کے لئے 2566 کی تعداد میں فزیکل فائلوں کو ختم کر دیا گیا۔
خصوصی مہم 2.0 کے دوران، عوامی شکایات اور عوامی شکایات کی اپیلوں کے نمٹانے میں تیزی آئی ہے۔ 28 اکتوبر 2022 تک اس مدت کے دوران موصول ہونے والی 617 عوامی شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے (100فیصد نمٹا دیا گیا)۔ عوامی شکایات کی اپیلوں کے نمٹانے کے حوالے سے، اس مدت کے دوران موصول ہونے والی کل 177 عوامی شکایات میں سے 160 عوامی شکایات کی اپیلیں آج کی تاریخ تک نمٹا دی گئی ہیں (90.39فیصد نمٹارہ کیا گیا)۔ وزارت کے تین دفتری مقامات پر صفائی کی بھرپور مہم چلائی گئی۔ تمام سینئر افسران کے دفتری چیمبرز، دیگر افسران اور عملے کے ارکان کے کمروں،سیکشنز، کوریڈورز، کانفرنس ہال، ورک ا سٹیشنز، فرنیچر، واش رومز، بیت الخلاء، ذخیرہ کرنے کی جگہوں، گزرگاہوں، استقبالیہ علاقوں اور ایم او پی آر دفتری عمارتوں کے اندر کے احاطے کی مناسب صفائی ستھرائی کا کام انجام دیا گیا۔
خصوصی مہم 2.0 کے دوران، تمام افسران اور عملے کے اراکین نے پنچایتی راج کی وزارت میں خصوصی مہم 2.0 کے کامیاب نفاذ کے لیے پورے جوش و خروش کے ساتھ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) کی طرف سے جاری کردہ تجاویز کی صحیح معنوں میں تعمیل کی گئی ہے۔ خصوصی مہم 2.0 کی مدت کے دوران، پنچایتی راج کی وزارت میں تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ فالتو سکریپ مواد اور فرسودہ/غیر استعمال شدہ اشیاء کی نشاندہی کی جا سکے، اور عملے کے ارکان کو ہر وقت صاف اور صحت مند کام کی جگہ کو برقرار رکھنے کے لیے حساس بنایا جائے۔


جاری خصوصی مہم 2.0 کے دوران پنچایتی راج کی وزارت کی طرف سے شروع کیے گئے چند اختراعی اور بہترین اقدامات درج ذیل ہیں:
- خصوصی مہم 2.0 کے دوران پنچایتی راج کی وزارت نے جیون بھارتی بلڈنگ میں دفتر کے احاطے میں خالی جگہ کا نتیجہ خیز استعمال شروع کر دیا ہے اور عملے کے ارکان کے لیے کام کی جگہ کو بہتر بنانے اور پیداواریت کو فروغ دینے کے لیے پرسکون، صاف اور کسی بھی قسم کے خلفشار سے پاک ورک سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
- جیون بھارتی ٹاور-II بلڈنگ، نئی دہلی کی نویں منزل پر واقع ایم او پی آر کے دفتر کے کوریڈورز کو خصوصی مہم 2.0 کے دوران سبز پودوں، پھولوں کے گملوں اور پودوں کے برتنوں کے ساتھ روشن، خوبصورت اور خوشگوار مقامات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
- توانائی کے بہتر استعمال / توانائی کی بچت کے طور طریقوں کو فروغ دینا ۔ استعمال میں نہ ہونے کی حالت میں الیکٹرانک آلات کے سوئچ آف کردینا ۔
پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار نے، جناب (ڈاکٹر) چندر شیکھر کمار، ایڈیشنل سکریٹری، ایم او پی آر، جناب (ڈاکٹر) بجیا کمار بہیرا، اقتصادی مشیر، ایم او پی آر کے ساتھ مل کر اور دیگر سینئر افسران نے جیون بھارتی بلڈنگ، نئی دہلی 25 اکتوبر، 2022 کو مجموعی طور پر صفائی کا معائنہ کرنے اور پنچایتی راج کی وزارت میں خصوصی مہم 2.0 کے نفاذ کے دوران ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزارت کے احاطے کا ایک چکر لگایا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کے ممبران سے بات چیت کی اور تمام برقی کچرے/فرسودہ مواد اور غیر استعمال شدہ کمپیوٹر ہارڈویئر وغیرہ کو مناسب وقت کے اندر تلف کرنے کی ہدایات دیں جن کی نشاندہی خصوصی مہم 2.0 کے دوران کی گئی تھی۔



پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار نے عمارت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کے ساتھ بات چیت کی اور دفتر کے احاطے کی مناسب صفائی اور دیکھ بھال کے لیے ان کی کوششوں اور لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے عملے کے ارکان کو مشورہ دیا کہ وہ کام کاج کی جگہ کے موثر بندوبست اور کام کاج کی جگہ کے صحت مند ماحول کی تخلیق پر توجہ دیں۔
پنچایتی راج کی وزارت میں خصوصی مہم 2.0 کے نفاذ کی پیشرفت کا 28 اکتوبر 2022 کو پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب (ڈاکٹر) چندر شیکھر کمار نے تمام ڈویژنل سربراہان کے ساتھ جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام عملے کے ممبران سے مطالبہ کیا کہ وہ دفتر میں صفائی ستھرائی کے طور طریقوں پر عمل کریں۔یعنی ہر وقت دفتر اور ڈیسکوں کو صاف ستھرا رکھا جائے (التوا میں پڑے ہوئے کام بالکل نہیں) تاکہ خصوصی مہم 2.0 کی رفتار کو برقرار رکھنے کو یقینی بنایا جاسکے۔


ایک ماہ تک چلنے والی خصوصی مہم 2.0 کے دوران، تمام افسران اور عملے کے ارکان نے پنچایتی راج کی وزارت کے دفاتر میں خصوصی مہم 2.0 کے کامیاب نفاذ کے لیے پورے جوش وجذبے اور نئی گرم جوشی کے ساتھ حصہ لیا۔
*************
ش ح۔ س ب ۔ رض
U. No.13288
(ریلیز آئی ڈی: 1871783)
وزیٹر کاؤنٹر : 161