عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے پارلیمانی حلقہ ادھم پور- کٹھوعہ- ڈوڈا میں آٹھ پلوں اور سڑکوں سمیت 75 پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا


اپنے پارلیمانی حلقہ میں 200 پلوں کی ریکارڈ تکمیل کے ساتھ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ترقیاتی پروجیکٹوں کی فوری منظوری کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

اودھم پور، کٹھوعہ اور ڈوڈہ ہر موسم کی دیہی سڑکوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں تعمیر کرنے والے ملک کے سرفہرست تین اضلاع ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 28 OCT 2022 2:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج لداخ کے لیہہ ضلع کے شیوک گاؤں سے 75 پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا، جن میں سے کئی جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آتے ہیں۔ یہ منصوبے جوانوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے لیے بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹکنالوجی۔ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز۔ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان کے پارلیمانی حلقہ ادھم پور-کٹھوعہ-ڈوڈہ میں آج سات پلوں اور ایک سڑک سمیت سب سے زیادہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SUVU.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے انتخابی حلقہ کے کٹھوعہ ضلع میں وزیر دفاع نے جنتریہ، کونیالی-1، کونیالی-2، چناب بڑی، پکا کوٹھا، چلہ نالہ اور بنادی میں سات پلوں کا الیکٹرانک وسیلے سے افتتاح کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعہ صرف 90 دنوں میں بینادی پل کی تعمیر کی گئی ہے جو اب تک کا بی آر او کا ریکارڈ ہے جبکہ پکا کوٹھا پل، جو 181 میٹر لمبا ملٹی اسپین پل ہے، 102 دن میں تعمیر کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بی آر او نے تیز رفتاری سے رام بان پل کی تعمیر شروع کردی ہے اور ڈی جی بی آر کے ہنگامی اختیارات کے تحت بریہون پل کو منظوری دی گئی ہے اور جلد ہی وہاں کام شروع ہوجائے گا۔

اپنے پارلیمانی حلقہ میں کل پروجیکٹوں کے 10 فیصد کے افتتاح پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا: "کٹھوعہ ضلع میں نئی سڑکوں کے افتتاح کے ساتھ، بین الاقوامی سرحد پر زیرو لائن تک سڑک رابطہ حاصل ہوا ہے"۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے پارلیمانی حلقہ اودھم پور-کٹھوعہ-ڈوڈہ میں پروجیکٹوں کی فوری منظوری کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چھوٹی پلیوں سمیت 200 پلوں کے ساتھ مودی حکومت نے پچھلے 8 برسوں میں اپنی نوعیت کا ریکارڈ بنایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027KM4.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ پی ایم جی ایس وائی کے معاملے میں، پچھلے تین برسوں سے لگاتار، ادھم پور ہر موسم کی دیہی سڑکوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کی تعمیر کے لیے ملک کے تمام اضلاع میں پہلے یا دوسرے نمبر پر رہا ہے۔ اس سال مئی میں وزیر موصوف نے اپنے انتخابی حلقہ کے مختلف حصوں میں نو نئی مکمل شدہ پی ایم جی ایس وائی سڑکوں اور چار پلوں کا الکٹرانک وسیلے سے افتتاح کیا تھا۔

دسمبر، 2021 میں، جموں و کشمیر میں جن نو پلوں کا افتتاح کیا گیا تھا، ان میں سے چار اودھم پور-ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ میں تھے، جن میں برہم پل-1، برہم پل-2 (دونوں ادھم پور ضلع میں)، ڈوڈہ میں گٹاسا پل، ناگرہ پل (کشتواڑ) شامل تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں روڈ کنیکٹیوٹی کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ موجودہ حکومت کا پختہ عزم ہے کہ یوٹی کے ہر حصے کو تیز رفتار ترقی کے لیے پائیدار سڑک نیٹ ورک ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایم جی ایس وائی کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں میں غیر مربوط بستیوں کو ہر موسم کی سڑک کے ذریعے رابطہ فراہم کرنا ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 11964


(Release ID: 1871575) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Tamil