بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
وی او چدمبرنار بندرگاہ نے سنگل کنسائنمنٹ میں درآمد کیے گئے سب سے زیادہ ونڈ مل کے پنکھوں کے انتظام کا ایک اور ریکارڈ قائم کیا
Posted On:
28 OCT 2022 12:51PM by PIB Delhi
تمل ناڈو کے توتی کورن میں وی او چدمبرنار بندرگاہ نے درآمد شدہ 120 ونڈ مل پنکھوں کا انتظام کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا سنگل کنسائنمنٹ تھا اور اس نے 27 اکتوبر، 2022 والے سنگل کنسائنمنٹ میں 60 ونڈمل پنکھوں کے انتظام کا ریکارڈ پار کر لیا۔ پورے کنسائنمنٹ کو بندرگاہ کے دو کرینوں سے بہت ہی احتیاط کے ساتھ اتارا گیا۔ اس دوران مال اور مال اتارنے کے کام میں لگے مزدوروں کی حفاظت کا پورا خیال رکھا گیا۔
چپٹی سطح والے جہاز ’ایم وی نان فنگ چی شنگ‘ نے 25 اکتوبر، 2022 کو بندرگاہ پر لنگر ڈالا تھا۔ جہاز پر 120 ونڈ مل پنکھے لدے ہوئے تھے اور اس بھرے ہوئے جہاز کا اگلا حصہ آبی سطح سے 6.60 میٹر اونچا تھا۔ پورا کنسائنمنٹ 44 گھنٹوں میں اتار لیا گیا۔ ونڈ مل کے پنکھے چین میں بنے تھے اور انہیں چانگشو کی بندرگاہ سے روانہ کیا گیا تھا۔ انہیں وی او سی بندرگاہ کے ذریعے درآمد کیا گیا تھا۔ ملک کے ونڈ مل فارموں میں انہیں لگایا جائے گا۔
وی او چدمبرنار پورٹ کا ونڈ مل کے پنکھوں اور دیگر معاون آلات کے انتظام کا قابل ذکر ریکارڈ ہے۔ اس نے مالی سال 2022-2021 کے دوران 2906 ونڈ مل پنکھوں کا انتظام کیا تھا۔ اسی طرح ستمبر، 2022 تک کے حالیہ مالی سال کے دوران بندرگاہ نے 1598 ونڈ مل کے پنکھوں کا انتظام کیا ہے۔ بندرگاہ میں ونڈ مل کے پنکھے اور معاون آلات رکھنے کی مناسب جگہ موجود ہے۔ ونڈ مل کے پنکھوں کو لادنے کے لیے لمبے سائز کے ٹرک آسانی کے ساتھ اسٹوریج ایریا تک پہنچ سکتے ہیں۔ بندرگاہ قومی شاہراہ سے منسلک ہے، جہاں تک پہنچنا بھی بہت آسان ہے۔
وی او چدمبرنار پورٹ اتھارٹی کے صدر جناب ٹی کے رام چندرن نے کہا، ’’ونڈ مل کے پنکھوں کے انتظام کی جو شاندار خدمت وی او چدمبرنار بندرگاہ فراہم کرتی ہے، وہ سروس میکانزم کے شعبے میں اہم تعاون ہے۔ اس کے کام سے علاقے کی مسلسل ترقی ممکن ہوتی ہے اور ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔‘‘
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 11965
(Release ID: 1871564)
Visitor Counter : 135