وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحریہ کے افسر انچارج ، وی ایس ایم، کموڈور ریتو  راج نے پہلے اور دوسرے 25-ٹی بولارڈ پُول ٹگس کی کیل  رکھنے کی رسم انجام دی

Posted On: 27 OCT 2022 7:00PM by PIB Delhi

چھ 25 ٹن بولارڈ پل ٹگس کی تعمیر کا معاہدہ میسرز ٹیٹا گڑھ ویگنز لمیٹڈ، کولکتہ کے ساتھ 12 نومبر 2021 کو 169.5 کروڑ روپے کی لاگت سے حکومت ہند کے ’’ آتم نربھر بھارت ‘‘ کے اقدامات کے  تال میل کے ساتھ طے پایا۔  اِن ٹگس کی کام کرنے کی صلاحیت  30 سال ہوگی اور اِسی کے پیش نظر یہ ٹگس بنائے جا رہے ہیں۔ یہ ٹگس بحری جہازوں اور آبدوزوں کو محدود سمندروں  میں برتھنگ اور ان برتھنگ، نقل و حمل  میں مدد دینے کے اہل  ہوں گے۔یہ  ٹگس مخصوص سمندر میں برتھنگ، اَن برتھنگ، ٹرننگ اور نقل و حمل میں  بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مدد کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ یہ ٹگس لنگر خانے میں  آگ بجھانے میں مدد بھی فراہم کریں گے اور ان میں محدود تلاش اور بچاؤ آپریشنز کی صلاحیت ہوگی۔

مغربی بنگال کے کولکاتہ میں میسرز تیتا گڑھ ویگنس لمیٹڈ میں 27؍اکتوبر 2022 کو مغربی بنگال میں بحریہ کے آفسیر انچارج وی ایس ایم کموڈور ریتو راج نے  مقامی مینوفیکچررز سے حاصل کردہ تمام بڑے اور معاون آلات/نظام کے ساتھ،  پہلے اور دوسرے 25 ٹی بلارڈ پُول ٹگس (یارڈ 335 –بھیشم اور یارڈ 336-بہو بلی کے لئے کیل  رکھنے  کی رسم انجام دی۔یہ ٹگس وزارت دفاع کے ’’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘‘ کے اقدامات کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔

 

***

ش ح-ح ا۔ ک ا

11955U.No.

 

 


(Release ID: 1871486) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi