وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافت کی وزارت نے جموں و کشمیر کی  فراموش کردہ مایہ ناز خواتین کے بارے میں ڈاکٹر سونل مان سنگھ کے ذریعہ تیار کردہ رقص سے سجے ڈرامے ’استری دیش‘ کا انعقاد کیا


استری دیش میں ان گمنام حقائق کو اجاگر کیا گیا ہے کہ 13 خواتین نے داستان گوئی کے ذریعہ کشمیر پر حکمرانی کی ہے: محترمہ میناکشی لیکھی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 OCT 2022 8:43PM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت نے آج نئی دہلی میں کمانی آڈی ٹوریم میں جموں و کشمیر کی 13 مایہ ناز خواتین کی زندگیوں پر مبنی ’استری دیش‘ نامی ایک ڈانس ڈرامے کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر امور خارجہ اور ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی  لیکی بھی موجود تھیں اور اس ڈڑامے کا انتظام و انصرام پدم وبھوشن سے سرفراز اور راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ اور معروف رقاصہ ڈاکٹر سونل مان سنگھ نے کیا تھا۔ اس تقریب میں سفارتی شخصیات اور وزارت کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ دل کے شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر محترمہ لیکھی نے کہا کہ داستان گوئی کے ذریعہ عام لوگوں کے سامنے بیانیہ کو موثر طور پر پیش کیا جاسکتا ہے اور ’استری دیش‘ ایک شاندار داستان گوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رقص پر مبنی اس ڈرامے میں اس نامعلوم حقیقت کو اجاگر کیا گیا ہے کہ 13 خواتین نے کشمیر پر حکمرانی کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی داستان کو رقص، موسیقی اور ڈرامے کے توسط سے بہترین طریقے سے بیان کیا جاسکتا ہے اور استری دیش کا بھی بالکل یہی مقصد ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ETD7.jpg

 

 رقص سے سجا یہ ڈرامہ ڈاکٹر آشیش کول کے ذریعہ کی گئی تحقیق پر مبنی ہے جس کا مقصد جموں و کشمیر کی ان فراموش کردہ کامیاب خواتین کو دستاویزی شکل دینا ہے جنہوں نے جموں و کشمیر کی 13 مایہ ناز خواتین کے دور کے واقعات کو ترتیب وار بیان کیا ہے۔

اس تقریب میں عظیم خواتین کی ایک دھرتی کے طور پر جموں و کشمیر کی تاریخ کو نمایاں کیا گیا ہے اور دیگر خواتین کے ساتھ ساتھ یشو وتی، ایشان دیوی، واک پُشتا، سُگندھا رانی، رانی ددّا، سری لیکھا،  سِلّا، سوریہ متی، کالہانکا کی حیات کو پیش کیا گیا ہے۔

رقص پر مبنی اس ڈرامے میں اس امر کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ بھارت کا معاشرہ کس طریقے سے روایتی طور پر ایک صنفی مساوات کا معاشرہ رہا ہے اور بھارتی سماج کی قدیم روایات میں خواتین کی قیادت کی جڑیں گہری رہی ہیں۔ غیر ملکی سفارت کاروں کے سامنے رقص پر مبنی اس ڈرامے میں اسی صنفی مساوات کی ایک جھلک پیش کی گئی ہے جو قدیم رہی ہے، جو قدیم زمانے  سے ہی بھارتی سماج میں موجود رہی ہے۔ رقص پر مبنی اس ڈرامے میں پیش کی گئیں ثقافتی کارکردگی نے سفارت کاروں کو مسحور کردیا اور اس ڈرامے سے انہیں بھارت کی مالا مال اور گراں مایہ ثقافتی وراثت اور روایتوں کے بارے میں مفید معلومات حاصل ہوئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W10Q.jpg

اس موقع پر بہت سے ملکوں کے مشن کے ہیڈ آف دی مشن اور نائبین مشن  موجود تھے۔ ان کے علاوہ اس تقریب میں بھارت میں اٹلی کے سفیر عزت مآب جناب وین سینزو ڈی لوسا، بیلجئم ے سفیر عزت مآب جناب آسین ایساویف اور بھارت میں کرغز جمہوریہ کے خصوصی سفیر نے بھی شرکت کی۔

اس کے ساتھ ساتھ اس تقریب میں دیگر کے علاوہ برطانیہ، سورینام، پنامہ، مالدیپ، برازیل، کولمبیا، نیدر لینڈس، جاپان، چلی کے مشنوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ سفارت کاروں نے اس تقریب کی بہت ستائش کی جس کی وجہ سے انہیں بھارت کے معاشرے، روایات اور تاریخ کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ع  م۔ ن ا۔

U-11937


(ریلیز آئی ڈی: 1871458) وزیٹر کاؤنٹر : 176
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Bengali