کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 کوئلے کی وزارت  اور ذیلی محکموں کی جانب سے صفائی ستھرائی کی


 بڑی مہم اور بیداری پروگرام

Posted On: 27 OCT 2022 6:07PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت اور اُس کی ذیلی محکموں میں خصوصی مہم دوئم کے حصے کے طور پر کوئلے کی وزارت اور اس کے ذیلی محکموں کی جانب سے اِس مہم میں کچھ بہترین طور طریقے شامل کئے گئے ہیں۔  سووچھتا کے بہترین طور طریقوں کے مطابق  حیدر آباد میں ایس سی سی ایل کے کوٹھا گوڈیم علاقےمیں اسکریپ یارڈ کو زرعی اراضی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Image

اڈیشہ کے ایم سی ایل کی تمام کالونیوں کیلئے ایک کال سنٹر  لاگو کیا گیا ہے۔ اڈیشہ کے ایم سی ایل کی سبھی 37 کالونیوں کے اے ایم سی کام کاج کو کال سنٹر سے منسلک کیا گیا ہے اور اِس کال سنٹر کے ذریعے شکایتوں کا ازالہ کیا گیا ہے۔

رانچی کا سی سی ایل آس پاس کے اسکولوں اور گاؤوں میں صحت، صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری پروگراموں کا اہتمام کر رہا ہے اور اُس نے کوڑا کرکٹ کو بہتر طریقے سے اکٹھا کرنے کے لئے آس پاس کے علاقوں اور اسکولوں کو ڈَسٹبن تقسیم کئے ہیں۔

ناگپور کے ڈبلیو سی ایل نے اسکولی بچوں کے لئے سووچھتا ریلیوں، نکڑ ناٹک مقابلوں کی شکل میں بہت سے پروگراموں کا اہتمام کیا ہے اور یہ پروگرام گاؤوں، کالونیوں اور پبلک مقامات میں وقتاً فوقتاً صفائی مہم اور بیداری مہم کا انعقاد کر کے کئے گئے ہیں۔

بھٹ گاؤں ودھان سبھا کے ایم ایل اے جناب پارس ناتھ رجواڑے نے   خصوصی مہم دوئم کے تحت ایس  ای سی ایل بھٹ گاؤں میں 0.5ایم ایل ڈی کی صلاحیت کا کوڑا کرکٹ اٹھانے کے پلانٹ کا افتتاح کیا۔

میونسپلٹی کے ذریعے شناخت کئے گئے علاقوں میں  تین پہئے والی گاڑی ؍ ٹرک  میں  گھریلو کچرا اکٹھا کیا جاتا ہے اور انہیں مخصوص مقام پر پھنک دیا جاتا ہے۔ بایو میڈیکل کچرے کے بندوبست کے ضابطوں کے تحت بایو میڈیکل کچرے کو مجاز ریسائکلر کے ذریعے الگ الگ کیا جاتا ہے اور پھر اسے ٹھکانے لگا دیا جاتا ہے۔

خطرناک اور ای ویسٹ اسکریپ مٹیریئل کو الگ بند حدود میں رکھا جاتا ہے تاکہ  کسی بھی ماحولیاتی نقصان سے بچا جا سکے ۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق اِن اشیا کو ٹھکانے لگا دیا جاتا ہے۔ لوہے کے اسکریپ، استعمال شدہ تیل، بیٹریاں اور خالی آئل بیرل جیسے خطرناک کچرے کو ای –ایسٹ بندوبست ضابطے 2016 کو اپناتے ہوئے ریاست کے آلودگی کو کنٹرل کرنے سے متعلق بورڈ مجاز ریسائکلر اِسے ٹھکانے لگا دیتا ہے۔

بایو میڈیکل کچراجو اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں جمع ہوتاہے، اسے الگ الگ کیا جاتا ہے اور پھر پیلے، سرخ، نیلے ، سفید اور کالے  رنگ کے  بیگس میں  کچرے کی زمرہ بندی کی جاتی ہے۔ یہ  مجوزہ ضابطوں کے مطابق کی جاتی ہےا ور پھر اِسے مجاز ویسٹ مینجمنٹ انتظامات کے ذریعے محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگا دیا جاتا ہے۔ مکتی مشن کی بانی محترمہ رشمی ساہا نے اعلیٰ مقرر کے طور پر شامل ہو کر اڈیشہ کے سمبل پور ضلعے کے دھنکوڑا بلاک میں بسنتی پور گاؤں میں دیہی خواتین کے لئے دماغی صحت اور ذاتی صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری کیمپ کا اہتمام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028O4P.jpg

سووچھتا رتھ کے ذریعے صفائی ستھرائی بیداری مہم:  این سی ایل، ایم پی نےصفائی ستھرائی کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر سووچھ رتھ تعینات کئے ہیں۔

 

Wall Painting with Swachhta Messages, Block-B, NCL (3).jpeg

Wall Painting with Swachhta Messages, Block-B, NCL (3).jpeg

 

وال پینٹنگ کے ذریعے  صفائی ستھرائی بیداری مہم

آرٹ کا ایک موڈ وال پینٹنگ ، مواصلات کا ایک بااثر وسیلہ ہے، جو کہ این سی ایل میں استعمال ہوتا ہے تاکہ صفائی ستھرائی کے پیغام کو عام کیا جا سکے۔ این سی ایل پوری طرح اُس اثر کو بخوبی سمجھتا ہے جو کہ یہ لوگوں میں تحریک دینے کے لئے پیدا کیا جاتا ہے تاکہ  آس پاس علاقوں میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لئے بہترین طور طریقے اپنائے جا سکیں۔

 

بینر میسیج ڈسپلے کے ذریعے صفائی ستھرائی کی مہم

Display of Slogans and Banners at Dispensary, Kakri Area, NCL.jpegSwachhta Awareness amongst Children of Aarohan Summer camp at Nigahi Area, NCL .jpgIEC Awareness on Swachhta by Amlohri Area, NCL (2).jpg

ڈسپلے بینرز ایک وقت میں عوام تک پیغام پہنچانے کے طاقتور ٹولز میں سے ایک ہیں۔ این سی ایل نے مختلف طریقوں سے پیغامات کی نمائش کے لیے کچھ اختراعی آئیڈیاز بھی اپنائے ہیں جیسے کہ نمایاں جگہوں پر بینرز لگانا، سوچھتا  رتھ میں ایل ای ڈی اسکرینس کے ذریعے پیغام کو عام کرنا  وغیرہ شامل ہیں۔

 

نکڑ ناٹکوں   کے ذریعے صفائی سے متعلق بیدایر

 

Nukkad Naatak at market place to spread awareness at Nigahi Area, NCL.jpgWall Painting with Swachhta Messages, Block-B, NCL (3).jpeg

نکڑ ناٹک ایک فن کی شکل ہے جس میں عوام میں سماجی بیداری پیدا کرنے کے لیے ڈرامہ پیش کیا جاتا ہے۔ نکڑ ناٹک ہمیشہ سے ہندوستانی معاشرے میں سماجی بیداری کے وسیلے کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں۔ این سی ایل مختلف علاقوں/ اکائیوں میں نکڑ ناٹکوں  کا اہتمام کرتا ہے۔

سیمینار س اور کونسلنگ کے ذریعے صفائی ستھرائی بیداری

این سی ایل کام کی جگہوں اور رہائشی علاقوں میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لئے جامع صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے، ذاتی صفائی ستھرائی کی اہمیت کو پیش کرنے کے لئے سیمینار اور کونسلنگ سیشن کا اہتمام کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012O30F.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011ZCJ0.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010BO2K.jpg

***

ش ح-ح ا۔ ک ا

U     NO     11939

 


(Release ID: 1871457) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Telugu