زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال  22۔2021 کے لئے  باغبانی کی فصلوں  کے رقبے اور پیداوار کا تیسرا پیشگی تخمینہ


اٹھائیس ملین سے زیادہ ہیکٹیئر رقبے میں 342.33 ملین ٹن باغبانی کی ریکارڈ پیداوار   کاتخمینہ

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے اس حصولیابی کے لئے، کسانوں، سائنس دانوں اور باغبانی کے افسران کو مبارکباد پیش کی ہے

Posted On: 27 OCT 2022 5:05PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت، حکومت ہند نے سال 22۔2021 کے لئے  مختلف  باغبانی کی فصلوں کے رقبے اور پیداوار کے تیسرے پیشگی تخمینے کو جاری کیا۔اس تخمینے کے مطابق  28.08 ملین ہیکٹیئرس کے رقبے میں  342.33 ملین ٹن ریکارڈ پیداوار کا اندازہ ہے۔  زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے اس حصولیابی کے لئے  کسانوں، سائنس دانوں اور باغبانی کے افسران کو مبارک باد پیش کی۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں اور دیگر سرکاری ماخذ ایجنسیوں سے موصولہ معلومات کی بنیاد پر سال 22۔2021 کے لئے مختلف باغبانی کی فصلوں کے رقبے  اور پیداوار کے تیسرے پیشگی تخمینہ کو مرتب کیا گیا ہے جو حسب ذیل ہے۔

مجموعی باغبانی

 

2020-21  (حتمی)

2021-22

(دوسرا پیشگی تخمینہ)

2021-22

(تیسرا پیشگی تخمینہ)

رقبہ (ملین ہیکٹیئر)

27.48

27.74

28.08

 

پیداوار (ملین ٹن)

334.60

341.63

342.33

 

 

 

سال 22۔2021 (تیسرا پیشگی تخمینہ)

  • سال 22۔2021 میں مجموعی  باغبانی کی پیداوار کا 342.33 ملین ٹن  اندازہ ہے۔ سال 21۔2020 (حتمی) کے مقابلے تقریباً 7.73 ملین ٹن (2.3 فیصد کا اضافہ) دیکھا گیا ہے۔
  • سال 21۔2020 میں  102.48 ملین ٹن  کے مقابلے 107.24 ملین ٹن  پھلوں کی پیداوار کا اندازہ ہے۔
  • سال 21۔2020 میں  200.45ملین ٹن  کے مقابلے204.84  ملین ٹن سبزیوں کی پیداوار کا اندازہ ہے۔
  • سال 21۔2020 میں  26.64 ملین ٹن  کے مقابلے31.27 ملین ٹن پیاز کی پیداوار کا اندازہ ہے۔
  • سال 21۔2020 میں  56.17  ملین ٹن  کے مقابلے 53.39  ملین ٹن  آلو  کی پیداوار کا اندازہ ہے۔
  • سال 21۔2020 میں  21.18  ملین ٹن  کے مقابلے 20.33  ملین ٹن ٹماٹر کی پیداوار کا تخمینہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ع  ح۔ ن ا۔

U-11935


(Release ID: 1871447) Visitor Counter : 140


Read this release in: Telugu , Odia , English , Hindi